Book Name:Faizan e Hazrat Junaid Baghdadi

شعبان کے روزوں کے فضائل

 ( 1 ) : حضرت اَنَس رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : دو عالَم کے مالِک و مختار ، مکّی مَدَنی سرکار صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں عرض کی گئی کہ رَمَضان کے بعد کونسا روزہ افضل ہے ؟  فرمایا : تعظیمِ رَمَضان کے لئے شعبان کا ۔ ( [1] )   ( 2 ) : حضرت اُسامہ بن زَيد  رَضِیَ اللہ عنہما فرماتے ہیں : میں نے عرض کیا : یا رسولَ اللہ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم میں آپ کو شعبان کے روزے رکھتے ہوئے دیکھتا ہوں کہ آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کسی بھی مہینے میں اِس طرح روزے نہیں رکھتے۔ فرمایا : رَجَب اور رَمَضان کے بیچ میں یہ مہینا ہے  ، لوگ اِس سے غافِل ( Heedless )  ہیں ۔اس میں لوگوں کے اَعمال اللہ پاک کی طرف اُٹھائے جاتے ہیں اور مجھے یہ محبوب ہے کہ میرا عمل اِس حال میں اُٹھایا جائے کہ میں روزہ دار ہوں۔ ( [2] )

صحت بھی ملے ، اَجْر بھی

 اے عاشقانِ رسول ! روزہ بہت نفع بخش نیکی ہے ، روزہ رکھنے سے آخرت کا ثواب بھی ملتا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ دُنیوی فوائد بھی حاصِل ہوتے ہیں۔ مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ شیرِ خدا حضرت مولیٰ علی رَضِیَ اللہ عنہ  فرماتے ہیں : میں نے اللہ پاک کے نبی ، مُحَمَّد عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کو فرماتے سُنا کہ بےشک اللہ پاک نے انبیائے بنی اسرائیل میں سے ایک نبی  علیہ السَّلَام  کی طرف وحی فرمائی : اے نبی علیہ السَّلَام ! اپنی قوم کو بتا دیجئے کہ بےشک جو بندہ میری رضا کے لئے ایک دِن کا روزہ رکھتا ہے ،      میں اُس کے جسم کو صِحت ( Health )  دیتا اور اُس کا اَجْر


 

 



[1]...ترمذی ، کتاب الزکاۃ  ، باب ما جاء فی فضل الصدقہ ، صفحہ : 189 ، حدیث : 663۔

[2]...نسائی ، کتاب الصیام ، باب صوم النبی…الخ  ، صفحہ : 387  ، حدیث : 2354۔