Book Name:Faizan e Hazrat Junaid Baghdadi
اور ظاہِری گُنَاہوں سے بھی بچو ورنہ یہ کامِل اِیْمان والے اپنے نُورِ ایمان کے ذریعے تمہارے گُنَاہوں کو جان لیں گے اور ہو سکتا ہے کہ تمہیں ان کے سامنے شرمندہ ( Embarrass ) ہونا پڑ جائے۔
علَّامہ عبد الرؤوف منَاوِی رَحمۃُ اللہ علیہ مزید فرماتے ہیں : بندہ جیسا عَمَل کرے ، جزا بھی ویسی ہی ملتی ہے ، لہٰذا یہ مُؤمِنَانه فراست جس کا حدیثِ پاک میں ذِکْر ہوا ، جو یہ فراست حاصِل کرنا چاہتا ہے ، اسے چاہئے کہ * اپنی نگاہوں کو جھکا کر رکھے * بدنگاہی ( مثلاً غیر محرموں پر نظر ڈالنے ، فلمیں ڈرامے وغیرہ دیکھنے ) سے بچے * خُود کو نفسانی خواہشات ( Sensual Desires ) سے بچائے * دِل میں ہمیشہ یہ خیال جمائے رکھے کہ اللہ پاک دیکھ رہا ہے * اور صِرْف و صِرْف حلال کھائے ، حرام سے ہر دَم بچتا رہے ، ان نیک اَعْمَال کی برکت سے اس کا دِل روشن ہو گا اور اللہ پاک نے چاہا تو اسے بھی مؤمنانہ فراست نصیب ہو جائے گی۔ ( [1] )
آقا کی حیا سے جھکی رہتی نظر اکثر آنکھوں پہ مرے بھائی لگا قفلِ مدینہ
گر دیکھے گا فلمیں تو قِیامت میں پھنسے گا آنکھوں پہ مِرے بھائی لگا قفلِ مدینہ
آنکھوں میں سرِ حَشْر نہ بھر جائے کہیں آگ آنکھوں پہ مِرے بھائی لگا قفلِ مدینہ
بولوں نہ فُضول اور رہیں نیچی نگاہیں آنکھوں کا ، زَباں کا دے خدا قفلِ مدینہ ( [2] )
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد