Book Name:Faizan e Hazrat Junaid Baghdadi
جائیے اور 12 دینی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دِین و دُنیا کی بہت برکتیں نصیب ہوں گی۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ہفتہ وار اجتماع بھی ہے۔ آئیے ! ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے شرکت ( Participation ) کا ذِہن پانے کے لئے ایک مدنی بہارسنتے ہیں :
گُنَاہوں بھری زِندگی میں مدنی انقلاب
کراچی ( پاکستان ) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے : دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے میں گناہوں بھری زِندگی بسر کر رہا تھا ، دُنیوی لذَّات میں مَصْرُوف رہنا میرامعمول تھا ، بُرے دوستوں کی صحبت ( Company ) نے مجھے اور بگاڑ دیا تھا ، دوستوں کے ساتھ مل کر رات بھر گُنَاہوں کا سلسلہ جاری رہتا ، ایک بار ایک اسلامی بھائی نے مجھے مَغْرب کے وقت نماز کی دعوت دی ، نہ جانے ان کی دعوت میں کیا اَثَر تھا کہ میں اُن کے ساتھ مسجد کی طرف چل پڑا ، نمازِ مغرب پڑھی ، نماز کے بعد ایک اسلامی بھائی نے فیضانِ سُنَّت سے دَرْس دیا ، دَرْس کے فوراً بعد اسلامی بھائیوں نے ہفتہ وار سُنتوں بھرے اجتماع میں جانے کی تیاری شروع کر دی۔ ایک اسلامی بھائی نے مجھے بھی ہفتہ وار اِجتماع میں شرکت کی ترغیب دِلائی ، ان کا انداز ایسا پیارا تھا کہ میں فوراًہفتہ وار اجتماع میں شرکت کے لئے تیار ہو گیا ، پھر جلد ہی اسلامی بھائیوں کے ساتھ مِل کر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ( کراچی ) کی فضاؤں میں پہنچ گیا ، وہاں سنتوں بھرابیان سُنا ، ذِکْرُ اللہ میں مَصْرُوف رہا ، پھر رِقَّت انگیز ( Tearful ) دُعا ہوئی۔ الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع اور عاشقانِ رسول کی صحبت کا مجھ پر ایسا اَثَر ہوا کہ میں نے دُعا کے دوران رَو رَو کر اپنے گُنَاہوں سے توبہ کی اور آئندہ زِندگی نیکیوں میں گزارنے کی پختہ نیت کر لی ، مجھ پر کیف و سُرور طاری تھا ،