Book Name:Faizan e Hazrat Junaid Baghdadi

حِساب مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

روزانہ 400 نوافِل پڑھتے

حضرت جنید بغدادی رَحمۃُ اللہ علیہ مشہور ولئ کامِل حضرت سِرِّی سقطی رَحمۃُ اللہ علیہ کے بھانجے ( Nephew )  بھی ہیں اور مُرِیْدِ کامِل بھی ہیں۔  ( [1] ) آپ کو بچپن ( Childhood )  ہی سے اپنے ماموں جان حضرت سِرِّی سقطی رَحمۃُ اللہ علیہ کی بابرکت صحبت حاصِل رہی ، جس کی برکت سے آپ ابتدا ہی سے نیک پرہیز گار ، عبادت گزار تھے۔ حضرت جنید بغدادی رَحمۃُ اللہ علیہ کے والدِ محترم شیشے کی تجارت ( Trading )  کیا کرتے تھے ، اِبتدا میں حضرت جنید بغدادی رَحمۃُ اللہ علیہ بھی یہی کام کرتے رہے۔

ان دِنوں آپ کا معمول مبارک تھا کہ صبح جب اپنی دکان پر تشریف لے جاتے تو پردہ گرا کر 400 رکعت نفل ادا فرمایا کرتے تھے۔ ( [2] )  

سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! غور فرمائیے ! کیسا نِرالا انداز ہے ، اللہ پاک کے یہ نیک بندے بہت باکمال ہوتے ہیں ، ان کی ہر ادا ہی نِرالی ہوتی ہے ، تجارت ، کام کاج ، ملازمت وغیرہ یہ ہماری ضروریات ہیں مگر افسوس ! ہم ان ضروریات ( Needs )  میں پڑ کر زندگی کے اَصْل مقصد ( Purpose )  کو بھول جاتے ہیں ، ہماری زندگی کا اَصْل مقصد کیا ہے ؟ اللہ پاک کی عِبَادت کرنا ، رَبِّ کائنات جس نے ہمیں پیدا فرمایا ، مٹی سے جیتا جاگتا


 

 



[1]...کَشْفُ الْمَحْجُوب ، صفحہ : 193۔

[2]... شرح شجرۂ قادریہ رضویہ عطاریہ  ، صفحہ : 73 بتغیر قلیل ۔