Book Name:Faizan e Hazrat Junaid Baghdadi
نوازی ( Hospitality ) کے لئے روزہ چھوڑ کر ، اس کے ساتھ کھانا کھاؤں گا ، اس سے مہمان کا دِل خوش ہو گا اور مہمان کا دِل خوش کرنا بھی بڑی عِبَادت ہے ) ۔ ( [1] )
پیارے اسلامی بھائیو ! حضرت جنید بغدادی رَحمۃُ اللہ علیہ نفل روزے رکھا کرتے تھے ، ماہِ رَجَبُ الْمُرَجَّب بس اب چند دنوں کامہمان ہے ، شَعْبَانُ الْمُعَظَّم کی آمد آمد ہے ، یہ اَیَّام گویانفل روزوں کا موسَمِ بہار ( Spring ) ہے ، ان مہینوں میں روزے رکھنے کے بہت فضائِل ہیں چنانچہ :
جنّتی صحابی حضرت اَنَس بن مالِک رَضِیَ اللہ عنہما سے روایت ہے ، اللہ پاک کے آخری نبی ، مکی مدنی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جنّت میں ایک نہر ہے ، جسے رَجَب کہا جاتا ہے ، اس نہر کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد ( Honey ) سے زیادہ میٹھا ہے ، جو کوئی رَجَب شریف کا ایک روزہ رکھے ، اللہ پاک اسے اس نہر ( Canal ) سے سیراب کرے گا۔ ( [2] )
رجب کا روزہ گناہوں کا کفارہ ہے
سُلطانُ الْمُفَسِّرِین ، حضرت عبد اللہ بن عبَّاس رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے ، بےچین دِلوں کے چین ، نبئ حَرَمَیْن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : رَجَب کے پہلے دِن کا روزہ 3سال کا کفارہ ہے ، دوسرے دِن کا روزہ 2 سال کااور تیسرے دِن کا روزہ ایک سال کا کفارہ ہے ، پھر ہر دِن کا روزہ ایک ماہ کا کفارہ ہے ( یعنی رَجَب شریف کے یہ روزے گُنَاہِ صَغیرہ کی معافی کا ذریعہ بن جاتے ہیں ) ۔ ( [3] )