Book Name:Faizan e Hazrat Junaid Baghdadi
اور دوسروں کی عزّتیں اُچھالتے رہتے ہیں۔ یاد رکھئے ! غیبت ، چغلی ، بدگمانی سخت حرام اور جہنم میں لے جانے والے کام ہیں ، ان سے بچنا لازم ہے ، دوسروں سے متعلق دِل میں منفی خیالات لانے سے بھی بچنا ہی بہتر ہے ، اللہ پاک قرآنِ کریم میں ارشاد فرماتا ہے :
اِلَّا مَنْ اَتَى اللّٰهَ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍؕ(۸۹) ( پارہ : 19 ، سورۂ شعراء : 89 )
ترجمہ کَنْزُ الایمان : مگر وہ جو اللہ کے حضور حاضر ہوا سلامت دل لے کر۔
قلبِ سلیم یعنی پاک صاف دِل۔یعنی ( روزِ قیامت ) جو قلبِ سلیم لے کر ربِّ کریم کے حضور حاضِر ہوا اس کا مال بھی کام آئے گا اور اولاد بھی۔ ( [1] )
حضرت عبداللہ ابن عَمرو رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : حضورِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سے عرض کیا گیا کہ لوگوں میں سے کون افضل ہے ؟ فرمایا : ہر مَخْمُومُ الْقَلْب اور ، سچی زبان والا۔صحابۂ کرام علیہم الرِّضْوَان نے عرض کیا کہ سچی زبان والے کو تو ہم جانتے ہیں مَخْمُومُ الْقَلْب سے کیا مراد ہے ؟ فرمایا : وہ ایسا ستھرا ہے جس پر نہ گناہ ہو ، نہ بغاوت ، نہ کینہ اور نہ حسد ( Jealousy ) ۔ ( [2] )
مِرے دل سے دنیا کی چاہت مِٹا کر کر اُلفت میں اپنی فنا یاالٰہی !
عبادت میں گزرے مِری زندگانی کرم ہو کرم یاخدا ! یاالٰہی ! ( [3] )
جنید بغدادی رَحمۃُ اللہ علیہ کی شیطان سے ملاقات
حضرت جنید بغدادی رَحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : ایک مرتبہ میرے دِل میں ابلیس کو