Book Name:Faizan e Hazrat Junaid Baghdadi
خواہش ہے اور ہم اسی خواہش میں زِندگی بسر کئے جا رہے ہیں۔
صبح ہوتی ہے ، شام ہوتی ہے عمر یونہی تمام ہوتی ہے ( [1] )
یہ اَصْل وجہ ہے ، اس لئے روزی میں برکت نہیں ہوتی ، پریشانیاں ، آفتیں ( Calamities ) ، مصیبتیں پیچھا نہیں چھوڑتیں ، کاش ! ہمیں ولئ کامِل حضرت جنید بغدادی رَحمۃُ اللہ علیہ کا صدقہ نصیب ہو جائے ! آپ دُکان پر جا کر ، دُکان کھول کر پردہ گِرا دیتے اور 400 نوافِل ادا کیا کرتے تھے ، چلو ! ہم 400 نوافِل پڑھنے کی ہمت نہیں رکھتے ، کم ازکم فرض نماز تو قضا نہ ہو ، نمازِ باجماعت میں غیر حاضری تو نہ ہو ، پھر اللہ پاک توفیق دے تو دُکان پر جا کر 2 نفل ہی پڑھ لیا کریں ، ہاتھ میں تسبیح رکھ لیں ، دُکان پر بیٹھے ، کام کاج کرتے جب جب موقع ملے ذِکْرُاللہ کر لیا کریں ، درود شریف پڑھ لیا کریں ، اگر ایسا کریں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! مال و دولت کی حِرْص سے بھی بچ پائیں گے ، دُنیا بھی سنورے گی ، روزی میں بھی برکت ہو گی اور اللہ پاک نے چاہا تو آخرت بھی سَنْور جائے گی۔
محبت میں اپنی گُما یاالٰہی ! نہ پاؤں میں اپنا پتا یَاالٰہی !
رہوں مست و بے خود میں تیری وِلا میں پِلا جام ایسا پلا یَاالٰہی !
میں بے کار باتوں سے بچ کے ہمیشہ کروں تیری حمدوثنا یَاالٰہی ! ( [2] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
40 سال دِل کی پاسبانی کرتے رہے
پیارے اسلامی بھائیو ! حضرت جنید بغدادی رَحمۃُ اللہ علیہ شیشے کا کاروبار کرتے رہے ،