Faizan e Hazrat Junaid Baghdadi

Book Name:Faizan e Hazrat Junaid Baghdadi

پڑھ کر پینا شروع کرے ، پہلی سانس کے آخِر میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِدوسرے کے بعد اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْن اور تیسرے سانس کے بعد اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیمپڑھے۔ یہ ایک اچھا کام ہے ، نہ بھی کیا تو حرج نہیں اور شروع میں بِسْم اللہ اور خَتْم پر اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہنے سے بھی سُنَّت ادا ہو جائے گی * گلاس میں بچے ہوئے مسلمان کے صاف ستھرے جھوٹے پانی کو قابِلِ استعمال ( Usable )  ہونے کے باوُجُود خوامخواہ پھینکنا  نہ چاہئے * منقول ہے : سُؤْرُ الْمُؤْمِنِ شِفَاءٌ یعنی مسلمان کے جھوٹے میں شِفَا ہے * پی لینے کے چند لمحوں بعد خالی گلاس کو دیکھیں گے تو اس کی دیواروں سے بِہ کر چند قطرے پیندے میں جمع ہو چکے ہوں گے ، انہیں بھی پی لیجئے۔ ( [1] )  

مختلف سنتیں اور آداب سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی بہارِ شریعت جلد : 3 ، حِصّہ : 16 اور امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی 100صفحات کی کتاب  550 سنتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے ! سنتیں سیکھنے کا ایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کے قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سفر بھی ہے

لوٹنے رحمتیں قافلے میں چلو                                                                            سیکھنے سنتیں قافلے میں چلو

ہوں گی حل مشکلیں قافلے میں چلو                                                 ختم ہوں شامتیں قافلے میں چلو

اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔



[1]...550 سنتیں اور آداب ، صفحہ : 16۔