Book Name:Faizan e Hazrat Junaid Baghdadi
حضرت جنید بغدادی رَحمۃُ اللہ علیہ کا مختصر تعارف
پیارے اسلامی بھائیو ! * حضرت جنید بغدادی رَحمۃُ اللہ علیہ سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطّاریہ کے 11وَیْں بزرگ ہیں۔سیدی اعلی ٰحضرت رَحمۃُ اللہ علیہ نے منظوم شجرہ شریف میں آپ کا ذکر یوں کیا ہے :
بہرِ معروف و سَری معروف دے بے خود سَری
جُنْدِ حق میں گِن جنیدِ باصفا کے واسطے
* آپ کا نامِ پاک : جنید * کنیت : ابوا لقاسم * اور سیدُ الطّائفہ ، لِسَانُ الْقَوم ، طاؤسُ الْعُلَما مشہور اَلقاب ہیں * حضرت جنید بغدادی رَحمۃُ اللہ علیہ کی وِلادت مبارک تقریباً 218 ہجری میں بغداد شریف میں ہوئی۔ ( [1] ) * حضرت ابو عبّاس عطّار رَحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : اِمَامُنَافِی ہَذَا الْعِلْمِ وَ مَرْجِعُنَا الْمُقْتَدیٰ بِہِ الْجُنَیْد یعنی عِلْمِ تَصَوُّف میں ہمارے امام اور پیشوا حضرت جنید بغدادی رَحمۃُ اللہ علیہ ہیں۔ ( [2] ) * حضرت ابوجعفر حَدَّاد رَحمۃُ اللہ علیہ فرمایاکرتے تھے : اگر عقل مرد ہوتی تو حضرت جنید بغدادی رَحمۃُ اللہ علیہ کی صُورت پر ہوتی۔ ( [3] ) * حضرت جنید بغدادی رَحمۃُ اللہ علیہ کا وِصال شریف 27 رَجَبُ الْمُرَجَّب 297 ھ یا 298 ھ کو ہوا * آپ رَحمۃُ اللہ علیہ کا مزار ( Shrine ) بھی بغداد شریف میں شُونِیزِیہ کے علاقے میں واقع ہے۔ ( [4] ) اللہ پاک کی اُن پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری بے