Book Name:Faizan e Hazrat Junaid Baghdadi
بڑھا دیتا ہوں۔ ( [1] )
کیا ہماری نماز ، کیا روزہ بخش دینے کے سو بہانے ہیں
مُعْجَمِ اَوْسط میں حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے ، سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : صُوْمُوْا تَصِحُّوْا روزہ رکھو ! صحت مند ( Healthy ) ہو جاؤ گے۔ ( [2] )
پیارے اسلامی بھائیو ! الحمد للہ ! روزہ صحت مندزندگی کا ضامن ہے ، روزہ رکھنے سے جسمانی صحت بھی ملتی ہے اور رُوحانی تندرستی ( Spiritual Well-Being ) بھی نصیب ہوتی ہے ، روزہ ظاہری اعضا میں بھی نکھار پیدا کرتا ہے اور دِل سے گُنَاہوں کا میل دھو کر ہمارے دِل کو اُجْلا اُجْلا ، صاف اور روشن بھی بنا دیتا ہے۔اللہ پاک ہم سب کو خُوب روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
عبادت میں ، ریاضت میں ، تلاوت میں لگادے دِل رجب کا واسطہ دیتا ہوں ، فرما دے کرم مولیٰ
نہیں درکار وہ خوشیاں ، جو غفلت کا بنیں ساماں عطا کر اپنی الفت ، اپنے پیارے کا تُو غم مولیٰ ( [3] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
علّامہ عبد اللہ بن اَسْعَد یافعی رَحمۃُ اللہ علیہ لکھتے ہیں : ایک مرتبہ حضرت جنید بغدادی رَحمۃُ اللہ علیہ مسجدِ شونِیزیہ میں بیٹھے تھے ، آپ نے وہاں ایک فقیر کو دیکھا جس کے چہرے سے