Book Name:Dawat e Islami Faizan e Auliya Hai
اور احادیثِ مصطفےٰ کا انکار ہے۔ ( [1] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
قافلے میں چلو ! قافلے میں چلو !
پیارے اسلامی بھائیو ! دیکھا آپ نے ! داتا حُضُور رحمۃُ اللہ عَلَیْہ کومدنی قافلے والوں سے کیسی محبّت ہے ، آپ نے کس نِرالے انداز سے مدنی قافلے والے عاشقانِ رسول کی خیر خواہی فرمائی۔ اس سے معلوم ہوا؛ مدنی قافلوں کا مُسَافِر بننا اَوْلیائے کرام کی نگاہِ کرم حاصِل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
دیتے ہیں فیضِ عام ، اولیائے کرام لوٹنے سب چلیں ، قافلے میں چلو
اولیا کا کرم ، تم پہ ہو لاجَرَم خوب جلوے ملیں ، قافلے میں چلو
بےعمل باعمل بن گئے خاص کر آپ بھی دیکھ لیں ، قافلے میں چلو ( [2] )
آپ سے بھی درخواست ہے؛ * اللہ و رسول کی رضا پانے کے لئے * نیکیاں کمانے کے لئے * سنتیں سیکھنے اور سکھانے کے لئے * نیک نمازی بننے اور بنانے کے لئے * عشقِ رسول * محبّتِ صحابہ و اَہْلِ بیت کے چراغ سینے میں جلانے کے لئے اور * فیضانِ اولیا پانے کے لئے مدنی قافلوں میں سَفَر کیا کیجئے ! زِندگی میں یکمشت ( یعنی ایک ساتھ ) 12 ماہ ، ہر 12 ماہ میں ایک ماہ اور ہر ماہ میں کم از کم 3 دِن مدنی قافلے میں سَفر کرنے کو اپنا معمول بنا لیجئے !
پیارے اسلامی بھائیو ! یقیناً جواللہ پاک کے دِین کی خدمت کرتا ہے ، اللہ پاک اس کی