Book Name:Dawat e Islami Faizan e Auliya Hai
دِینِ اسلام کو مٹا دیں مگر اللہ پاک اس کا انکار فرماتا ہے یعنی اللہ پاک غیرمسلموں کی ان حرکتوں سے بالکل راضی نہیں ، ان کی سازشوں ، کوششوں سے نہ پہلے دِین ختم ہوا ، نہ آئندہ ختم ہو گا ، اسلام کی شوکت میں نہ پہلے کمی آئی ، نہ آئندہ آئے گی ، اللہ پاک کے محبوب صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا ذِکْرِ پہلے بھی بلند تھا ، اب بھی بلند ہے اور اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! قیامت تک بلند ہی رہے گا ، اس میں کمی نہ آئے گی بلکہ اِضَافہ ہی ہوتا جائے گا۔ ( [1] )
مٹ گئے ، مٹتے ہیں ، مٹ جائیں گے اَعدا تیرے نہ مٹا ہے ، نہ مٹے گا کبھی چرچا تیرا
تُو گھٹائے سے کسی کے نہ گھٹا ہے نہ گھٹے جب بڑھائے تجھے اللہ تَعَالیٰ تیرا ( [2] )
وُہی دُھوم اُن کی ہے مَا شَآءَ اللہ ! مِٹ گئے آپ مٹانے والے ( [3] )
پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا
پیارے اسلامی بھائیو ! مُفَسِّرِیْنِ کرام نے اس آیتِ کریمہ کے تحت ایک بہت ایمان افروز بات یہ بھی لکھی کہ غیرمسلم شروع سے اب تک دِینِ اسلام کو مٹانے کے لئے اپنی انتہائی کوششیں کرتے آئے ہیں ، مال خرچ کرتے ہیں ، اپنی اَفْرَادی طاقت ( Man Power ) استعمال کرتے ہیں ، آج کے دَور میں تو ٹیکنالوجی بھی استعمال کی جا رہی ہے ، غرض؛ غیر مسلم دِین کو مٹانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگاتے ہیں مگر اللہ پاک نے ان کی تمام کوششوں کو صِرْف پُھونکیں ( یعنی منہ سے نکلنے والی ہَوا ) فرمایا ہے۔ ( [4] )