Book Name:Dawat e Islami Faizan e Auliya Hai
مدد فرماتا ہے۔ پارہ : 26 ، سورۂ مُحَمَّد ، آیت : 7 میں اللہ پاک فرماتا ہے :
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ تَنْصُرُوا اللّٰهَ یَنْصُرْكُمْ وَ یُثَبِّتْ اَقْدَامَكُمْ(۷) ( پارہ : 26 ، مُحَمَّد : 7 )
تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان : اے ایمان والو ! اگر تم اللہ کے دِین کی مدد کرو گے تو اللہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہیں ثابت قدمی عطا فرمائے گا۔
سُبْحٰنَ اللہ ! معلوم ہوا جو بندہ اللہ پاک کے دِین کی خِدْمت کرتا ہے * عِلْمِ دین سیکھتا ہے * دوسروں کو سکھاتا ہے * نیکی کی دعوت عام کرتا ہے * خدمتِ دِین کی خاطِر گھر بار چھوڑتا ہے * اپنے بال بچوں کی جُدائی برداشت کرتا ہے * دُور دراز سَفَر کر کے دِین پھیلاتا ہے * خود بھی نیکیاں کرتا ہے ، دوسروں کو بھی نیک نمازی بنانے کی کوشش کرتا ہے ، اللہ پاک ایسے بندے کی مدد فرماتا ہے ، اسے نیک مقاصِد میں کامیابی عطا فرماتا ہے ، اس پر مشکل آئے ، پریشانی آئے تو اس کی مدد کی جاتی ہے اور مُفَسِّرِیْنِ کرام نے یہاں تک لکھا کہ جو بندہ دِین کی خِدْمت کرتا ہے ، اللہ پاک دُنیا میں اسے ایمان پر استقامت عطا فرما تا ہے اور آخرت میں اسے پل صراط پر ثابت قدمی عطا فرمائے گا۔ ( [1] )
کرم سے نیکی کی دعوت کا خوب جذبہ دے دُوں دُھوم سُنّتِ محبوب کی مچا یارَبّ !
میں پُل صراط بلاخوف پار کر لُوں گا ترے کرم کا سہارا جو مِل گیا یارَبّ ! ( [2] )
داتا حُضُور رحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا پاکیزہ انداز
پیارے اسلامی بھائیو ! دِین کی تبلیغ کی خاطِر راہِ خُدا میں سفَر کرنے کو مدنی قافلہ کہنا یہ دعوتِ اسلامی کی اِصْطلاح ہے ، البتہ ! یہ کام یعنی دِین کی تبلیغ کے لئے راہِ خُدا میں سَفَر کرنا