Dawat e Islami Faizan e Auliya Hai

Book Name:Dawat e Islami Faizan e Auliya Hai

اللہ پاک کا بڑا کرم ہے ، بڑا ہی فضل ہے کہ یہ اَوْلیائے کرام جو بہت بلند شانوں والے ہیں * جن کی عظمت و شان کو رَبِّ کائنات نے قرآنِ کریم میں بیان فرمایا ہے * جن کی برکتوں کو پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے حدیثوں میں بیان فرمایا ہے * وہی اَوْلیائے کرام جو اللہ پاک کا قُرب بھی رکھتے ہیں * مصطفےٰ کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی بارگاہ میں بھی مقبولیت سے سرفراز ہیں ، الحمد للہ ! یہ اَوْلیائے کرام دعوتِ اسلامی پر نگاہِ کرم رکھتے ہیں ، اللہ پاک کی عطا سے عاشقانِ رسول کے خوابوں میں تشریف لا کر شفقت بھی فرماتے ہیں ، حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں اور دعوتِ اسلامی سے متعلق اپنے اطمینان کا اِظْہار بھی فرماتے ہیں۔

داتا حُضُور کی طرف سے مدنی قافلے کی خیر خواہی

چند اِسْلامی بھائی جو دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلے کے مُسَافِر تھے ، سنتیں سیکھ رہے تھے ، نیکی کی دعوت عام کر رہے تھے ، ان کا بیان ہے : ہمارا مدنی قافلہ راہِ خُدا میں سَفرکرتا ہوا مرکز الاَوْلیاء لاہور میں داتا دربار کی مسجدمیں پہنچا ، وہاں ہمارا 3 دِن کا قیام تھا ، مدنی قافلے کے جدول  ( Schedule ) کے مطابق سنتیں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگا ہواتھا ، اسی دوران ایک صاحِب تشریف لائے ، انہوں نے عاشقانِ رسول کے ساتھ بڑی محبّت کے ساتھ مُلاقات کی ، پھر کہنے لگے : الحمدللہ ! آج رات میری قسمت کا ستارہ چمکا ، حُضُور داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃُ اللہ عَلَیْہمجھ گنہگار کے خواب میں تشریف لائے اور فرمایا : دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلے والے عاشقانِ رسول 3 دِن کے لئے میری مسجد میں ٹھہرے ہوئے ہیں ، تم اُن کے لئے کھانے کا انتظام کرو !  لہٰذا میں مدنی