Book Name:Dawat e Islami Faizan e Auliya Hai
پہنتے اور اُونچی جگہ ( مثلاً منبر وغیرہ پر ) بیٹھ کر بیان فرماتے ( [1] ) * حضور غوثِ پاک رحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ابتدا میں میرے پاس 2 یا 3آدمی بیٹھا کرتے تھے ، پھر آہستہ آہستہ لوگوں کا ہجوم ہونے لگا ، لوگ دُور دراز سے گھوڑوں ، خچروں اور اُونٹوں وغیرہ پر سُوار ہو کر بیان سننے کے لئے آتے ، اُس وقت تقریباً 70 ہزار کااجتماع ہوتا تھا ( بعد میں اس اجتماع کی تعداد مزید بڑھ گئی تھی ) ( [2] ) * غوثِ پاک رحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے شہزادے حضرت عبد الوہاب رحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : غوثِ پاک رحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی محفل میں بڑے بڑے عُلمائے کرام اور مَشَائِخ حاضِر ہوتے تھے * ان میں 400 بڑے بڑے علمائے کرام تو وہ تھے جو باقاعِدہ کاغذ ، قلم لے کر آپ کے فرامین و ارشادات لکھا کرتے تھے ( [3] ) * شَیْخ عُمَر کَیَمَانِی رحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : کبھی ایسا نہ ہوا کہ آپ نے بیان فرمایا ہو اور محفل میں سے کسی نے توبہ نہ کی ہو۔ آپ کا بیان سُن کر لازمی کوئی نہ کوئی شخص توبہ کرتا اور غیر مسلم کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو جاتے تھے ( [4] ) * غوثِ پاک رحمۃُ اللہ عَلَیْہ خود فرماتے ہیں : میرے ہاتھ پر 5 ہزار سے زیادہ غیر مسلموں نے اسلام قبول کیا اور ایک لاکھ سے زیادہ گنہگاروں نے توبہ کی۔ ( [5] )
بیاں سُن کے توبہ گنہگار کر لیں زباں میں وہ دیدو اَثَر غوثِ اعظم ! ( [6] )
دعوتِ اسلامی اور دِینی اجتماعات
اے عاشقانِ اولیا ! الحمد للہ ! حُضُور غوثِ پاک رحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے فیضان سے دعوتِ اسلامی
[1]... بَهْجَةُ الْاَسْرَار ،ذکر وعظہ رضی اللہ عنہ ،صفحہ:189ملتقطًا۔
[2]... بَهْجَةُ الْاَسْرَار ، ذکر وعظہ رضی اللہ عنہ ،صفحہ:177ملتقطًا۔
[3]... بَهْجَةُ الْاَسْرَار ، ذکر وعظہ رضی اللہ عنہ ،صفحہ:184ملتقطًا۔
[4]... بَهْجَةُ الْاَسْرَار ،ذکر وعظہ رضی اللہ عنہ ،صفحہ:184۔
[5]... بَهْجَةُ الْاَسْرَار ،ذکر وعظہ رضی اللہ عنہ ،صفحہ:184ملتقطًا۔
[6]...وسائلِ بخشش،صفحہ:558۔