Dawat e Islami Faizan e Auliya Hai

Book Name:Dawat e Islami Faizan e Auliya Hai

نُورِ خُدا ہے کفر کی حرکت پہ خندہ زَن                                  پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا

وضاحت : یعنی یہ غیر مسلم جتنی بھی کوششیں کریں ، سازشیں رچائیں ، اِسْلام کے مقابلے میں ان کی حیثیت صِرْف پُھونکوں جیسی ہے ، جس طرح سُورج کو پُھونکیں مار کر بجھایا نہیں جا سکتا ، اسی طرح ان کی ان کوششوں سے دِین کبھی مٹ نہیں سکے گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اسلامی تہذیب و ثقافت کی مضبوطی کا راز

ایک غیر مسلم نے اپنی خود کی ناکامیوں پر ایک مرتبہ تبصرہ کیا ، وہ کہتا ہے : ہم نے بہت کوششیں کیں ، سالہا سال محنتیں کیں ، لاکھوں مسلمان شہید بھی کئے ، کتنی سلطنتوں کے تخت بھی اُلٹائے گئے ، تاج بھی اچھالے گئے ، خُون کی ندیاں بھی بہائی گئیں ، اس کے باوُجُود اسلامی تہذیب ، اسلامی ثقافت اور اسلامی فِکْر دُنیا سے ختم نہیں ہوئی ، اس کی وجہ یہ ہے کہ جب بھی ہم اسلام کے خِلاف سازشیں رچاتے ہیں ، اسلام کو جڑ سے مٹانے کی ٹھان لیتے ہیں ، ہر بار کوئی صُوفئ باصَفَا ، وَلِئ کامِل دِین کی خدمت کے لئے اُٹھتا ہے اور کچھ ہی عرصے میں ہماری سالوں کی محنت کو ملیا میٹ کر کے رکھ دیتاہے۔

اللہ اکبر ! سچ وہ  کہ جس کی گواہی دُشمن دیں ، یہ واقعی ایک تاریخی حقیقت ہے۔ غیر مسلم سالہا سال کوششیں کرتے ہیں ، اسلام کے خِلاف سازشیں رچاتے ہیں مگر جب یہ سمجھتے ہیں کہ اب ہم کامیابی کے بہت قریب ہیں ، اسی وقت غُلامانِ مصطفےٰ میں سے کوئی مردِ قلندر اُٹھتا ہے اور کافِروں کی سالہا سال کی کوششوں کو ناکام بنا دیتا ہے * وہ وقت جب بغداد کی سلطنت دَم توڑ رہی تھی ، کافِروں کی سازشوں سے مسلمان بکھر رہے تھے ، ملتِ اسلامیہ کا شیرازہ