Dawat e Islami Faizan e Auliya Hai

Book Name:Dawat e Islami Faizan e Auliya Hai

فیضانِ اَوْلیابانٹنے والی تحریک

پیارے اسلامی بھائیو ! حُضُور داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے عرسِ پاک کے دِن بھی قریب ہیں اور الحمد للہ ! فیضانِ اَوْلیا بانٹنے والی عظیمُ الشان دِینی تحریک دعوتِ اسلامی کے باقاعِدہ آغاز کا دِن یعنی یومِ دعوتِ اسلامی بھی بالکل قریب آ گیا ہے ، آج 31 اگست ہے ، 2 ستمبر کو یومِ دعوتِ اسلامی دُھوم دھام سے منایا جائے گا یعنی 2 دِن بعد دعوتِ اسلامی کو بنے ہوئے 42 سال مکمل ہو جائیں گے۔

الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں سنتوں کا پیغام عام کرنے والی ، عشقِ رسول کے جام بھر بھر کر پِلانے والی ، محبّتِ قرآن کے چراغ سینوں میں روشن کرنے والی اور اللہ پاک کے فضل سے فیضانِ اَوْلیا بانٹنے والی تحریک ہے۔

اللہ کی نعمت ہے ، یہ دعوتِ اسلامی                                               آقا کی عنایت ہے ، یہ دعوتِ اسلامی

رحمٰن کی رحمت ہے ، یہ دعوتِ اسلامی                                شیطاں کی ہلاکت ہے ، یہ دعوتِ اسلامی

سب نبیوں کی ، ولیوں کی ، اَصحاب کی اہلِ بیت                 کی خاص عنایت ہے ، یہ دعوتِ اسلامی ( [1] )

دعوتِ اسلامی پر اَوْلیائے کرام کا کرم

دعوتِ اسلامی آج دُنیا بھر میں وہی تعلیمات عام کرنے کی کوشش کر رہی ہے ، جو تعلیمات اَوْلیائے کرام نے سکھائی ہیں * وہی کردار * وہی انداز * وہی اَخْلاق * وہی طور طریقے * وہی رنگ ڈھنگ جو اَوْلیائے کرام نے اپنائے بھی تھے * دوسروں تک پہنچائے بھی تھے ، اللہ پاک کے کرم سے دعوتِ اسلامی وہی کرداراپنانے اور عاشقانِ رسول کو اسی رنگ میں رنگنے کی کامیاب کوششوں میں مَصْرُوف ہے۔


 

 



[1]...وسائلِ فردوس، صفحہ:44 ملتقطًا۔