Book Name:Dawat e Islami Faizan e Auliya Hai
ہے ، میں نے بڑھ کرچادر تھام لی۔
خواب دیکھنے والے اسلامی بھائی کی اہلیہ اُمِّید سے تھیں اورڈاکٹرز نے آپریشن کا کہا تھا ، ان اسلامی بھائی نے غوثِ پاک رحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی خِدْمت میں عرض کیا ، آپ نے اس کا حل بھی بتایا اور ساتھ ہی فرمایا : اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! بغیر آپریشن کے 2 جڑواں ( Twins ) بچوں کی وِلادت ہو گی ، ایک کا نام حسّان اور دوسرے کا مشتاق رکھنا ، دونوں کی گردنوں پر میرا قدم ہو گا۔
الحمد للہ ! بعد میں ایسا ہی ہوا ، ان اسلامی کے ہاں بغیر آپریشن کے 2 جڑواں بیٹے پیدا ہوئے۔
یہ دل یہ جگر ہے یہ آنکھیں یہ سر ہے جہاں چاہو رکھو قدم غوثِ اعظم ( [1] )
الحمد للہ ! یہ غوثِ پاک رحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا کرم ہے ، اَوْلیائے کرام کا فیضان ہے کہ اللہ پاک کے فضل سے دعوتِ اسلامی کے دِینی کام اوراجتماعات وغیرہ اَوْلیائے کرام کی بارگاہ میں مقبول ہیں۔
فیضانِ رضا ہے اور یہ غوث کا فیضاں ہے خواجہ کی حمایت ہے ، یہ دعوتِ اسلامی
عشاقِ مُحَمَّد کی ٹھنڈک ہے ، یہ آنکھوں کی ہر دل میں سَرایت ہے ، یہ دعوتِ اسلامی
آ جاؤ گنہگارو ! بدکارو ! سیہ کارو ! بےشک رہِ جنّت ہے ، یہ دعوتِ اسلامی ( [2] )
( 3 ) : لوگوں کی خیر خواہی کرنا
پیارے اسلامی بھائیو ! تیسرا دِینی کام جو حُضُور غوثِ پاک رحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اپنایا اور اس اندازسے آپ نے دِین کی خُوب خِدْمت فرمائی ، وہ اُمَّتِ مسلمہ کی خیر خواہی ہے۔ الحمدللہ ! حُضُور غوثِ پاک رحمۃُ اللہ عَلَیْہ بہت ہمدردی کرنے والے ، بہت شفیق اور مہربان