Dawat e Islami Faizan e Auliya Hai

Book Name:Dawat e Islami Faizan e Auliya Hai

بھی دِینی اجتماعات کے ذریعے دِین کی خِدْمت کرنے میں مَصْرُوفِ عمل ہے ، * دعوتِ اسلامی کا سب سے پہلا دِینی کام جہاں سے دعوتِ اسلامی کی ابتدا ہوئی وہ ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہے۔ الحمد للہ ! اس وقت دُنیا بھر میں اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کے ہزاروں مقامات پر ہفتہ وار اجتماعات ہوتے ہیں * جن میں تِلاوت ہوتی ہے * نعت شریف پڑھی جاتی ہے * سنتوں بھرا بیان ہوتا ہے * ذِکْرُ اللہ کیا جاتا ہے * رِقَّت انگیز دُعا ہوتی ہے * سیکھنے سکھانے کے حلقے لگتے ہیں * جن میں فرض عُلُومِ دِین سکھائے جاتے ہیں * ان اجتماعات میں لاکھوں لاکھ اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں شرکت کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔

اس کے عِلاوہ بڑی راتوں کے مثلاً شبِ براءَت ، شبِ معراج وغیرہ کے اجتماعات بھی ہوتے ہیں۔ اللہ پاک کا کرم ہے کہ دعوتِ اسلامی کے ان اجتماعات پر اَوْلیائے کرام کا بڑا فیضان ہے ، الحمد للہ ! کئی مرتبہ اَوْلیائے کرام کرم فرماتے ہیں ، دعوتِ اسلامی کے ان اجتماعات میں شرکت کرنے والے عاشقانِ رسول کے خواب میں تشریف لا کر حوصلہ افزائی بھی فرماتے ہیں۔

غوثِ پاک رحمۃُ اللہ عَلَیْہ خواب میں تشریف لائے

باب المدینہ  ( کراچی )  کاواقعہ ہے ، ایک مرتبہ بڑی گیارہویں شریف کے سلسلے میں اجتماعِ ذِکْر و نعت جارِی تھا ، اس اجتماع میں شریک ایک اسلامی بھائی  کے بیان کا خلاصہ ہے : بیان کے بعد جب سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ میں بیعت کا سلسلہ شروع ہوا ، اسی دوران بیٹھے بیٹھے مجھے اُونگھ آ گئی ، سر کی آنکھیں تو کیا بند ہوئیں ، دِل کی آنکھیں کھل گئیں ، کیا دیکھتا ہوں کہ گیارہویں والے پِیر ، غوثِ پاک رحمۃُ اللہ عَلَیْہ جلوہ فرما ہیں ، آپ نے چادرپھیلا رکھی