Book Name:Dawat e Islami Faizan e Auliya Hai
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف ( ترجمہ : میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی )
مسلمانوں کے پہلے خلیفہ ، حضرت ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : نبئ پاک ، صاحبِ لولاک صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم پر دُرُودِ پاک پڑھنا گناہوں کو اِس قَدَر جلدی مٹاتاہے کہ پانی بھی آگ کو اتنی جلدی نہیں بجھاتااورآپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم پر سلام بھیجنا غلام آزاد کرنے سے افضل ہے۔ ( [1] )
تیری اِک اِک ادا پر اے پیارے سَو درودیں فدا ، ہزار سلام
وہ سلامت رہا قیامت میں پڑھ لئے جس نے دِل سے چار سلام ( [2] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے : اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیّات اَعْمَال کا دار ومدار نیتوں پر ہے۔ ( [3] )
اے عاشقانِ رسول ! اچھی اچھی نیتوں سے ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے ! بیان سننے سے