Book Name:Dawat e Islami Faizan e Auliya Hai
تھے۔ آپ غریبوں کی مدد فرماتے ، دُکھی دِلوں کو سہارا دیتے ، غم کے ماروں کے ساتھ غم بانٹا کرتے تھے۔ ایک روز بیان کے دوران آپ نے فرمایا : پاک ہے وہ ذات جس نے میرے دِل میں مخلوق کی خیر خواہی کا جذبہ ڈال دیا اور مخلوق کی خیر خواہی کرنا میری زِندگی کا بڑا مقصد بنایا۔ ( [1] )
الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی بھی سوشل ویلفئیر کا کام کرتی ہے۔ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی لوگوں کو دین کی باتیں بتا کر ، نمازسکھا کر ، روزے ، حج اور زکوٰۃ کے احکام سکھا کر ، سُنتوں کا پیکر بنا کر ، نیکی کی دعوت دے کر ، نیک نمازی بنا کر تَو ہمدردی کر ہی رہی ہے ، اس کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کا ایک ڈیپارٹمنٹ ہے : FGRF۔ اس ڈیپارٹمنٹ کا بنیادی مقصد ہی پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی دُکھیاری اُمّت کے ساتھ ہمدردی کرنا ، غمخواری کرنا ، کوئی ناگہانی آفت مثلاً خدانخواستہ زلزلہ آجائے ، سیلاب آجائے تو فوراً امدادی کاروائیوں میں حِصَّہ لینا ہے۔
اے عاشقانِ غوثِ اعظم ! آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ الحمدللہ ! دعوتِ اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ FGRF کے تحت * پچھلے سال سیلاب زدگان میں اب تک تقریباً 2ارب سے زیادہ کی اشیا اور رقم خرچ ہو چکی ہے * سیلاب زدہ علاقوں سے پانی نکالنے کے کام پر تقریبا 5کروڑ روپے سے زیادہ رقم خرچ ہو چکی ہے * سیلاب زدگان کو ہزاروں خیمے مہیا کئے گئے * 4 ماہ تک مختلف مقامات پر موجود ہزاروں افراد کے لئے 3 وقت کے کھانے کا انتظام کیا گیا * مکمل اور جُزوی تعمیر شدہ مکانات کی تعداد تقریباً 4 ہزار ہے * سینکڑوں مساجد کی دوبارہ