Book Name:Dawat e Islami Faizan e Auliya Hai
بکھرنے ہی والا تھا ، اسی وقت سرکارِ بغداد حُضُور غوثِ پاک شیخ عبدالقادِر جیلانی رحمۃُ اللہ عَلَیْہ تشریف لائے ، آپ نے مسلمانوں کو پھر سے یکجا کر دیا ، آپ کے ایمان افروز بیانات اور نیکی کی دعوت نے مسلمانوں میں ایک بار پھر اسلامی رُوح پھونک دی * ہند میں جب ہر طرف کفر ہی کفر تھا ، حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہ عَلَیْہ تشریف لائے ، آپ نے کروڑوں مسلمانوں کی اِصْلاح فرمائی ، لاکھوں لاکھ غیر مسلموں کو کلمہ پڑھا کر مسلمان کیا اور غیرمسلموں کی ساری کوششوں کو ملیا میٹ کر دیا * پنجا ب کی سرزمین پر جب اسلام کو خطرہ لاحِق تھا ، داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اسلام کی خِدْمت کی * ماضِی قریب میں جب بَرِّصغیر پر کافِروں کی حکومت آئی ، مسلمان غُلامی کی زنجیروں میں جکڑے گئے ، اسلام کے خِلاف ہزاروں سازشیں رچائی جا چکی تھیں مگر اللہ پاک کا کرم ہوا ، بریلی کے تاجدار ، امامِ اہلسنت شاہ امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہ عَلَیْہ دُنیا میں جلوہ افروز ہوئے ، آپ نے دِن رات محنت کی اور چاروں طرف سے اُٹھنے والے فتنوں کے سامنے بند باندھے اور غیر مسلم کی ہر سازش کو تار تار کر کے رکھ دیا۔ اسی طرح ہر دَور میں ایسا ہوا ، غیرمسلم سالہا سال کوشش کرتے رہے ، جب ان کی کوششیں کامیاب ہونے لگیں ، اِدھر سے صِرْف ایک ہی مردِ قلندر نے اُن کی ساری کوششوں کو ناکام بنا کر رکھ دیا۔
دعوتِ اسلامی اور اَوْلیائے کرام کا نقشِ سیرت
پیارے اسلامی بھائیو ! وہی کام جو پچھلی صدیوں میں اَوْلیائے کرام نے کیا ہے ، آج وہی کام دعوتِ اسلامی کرنے کی سعادت حاصِل کر رہی ہے۔ آج کے پُر فتن دَور میں بھی اسلام کو سخت خطرات دَر پیش ہیں ، اب غیرمسلم سمجھ چکے ہیں کہ اسلام کو تلوار سے مٹایا