Dawat e Islami Faizan e Auliya Hai

Book Name:Dawat e Islami Faizan e Auliya Hai

کارواں بنتا چلا گیا اور  الحمد للہ ! نیکی کی دعوت کا یہ دینی پیغام دُنیا  بھر میں پہنچ گیا۔

اے امیرِ اہلسنت تیری شوکت زندہ باد

تیری مجلس میں گئے جو بن گئے صالح سعید

گوشہ گوشہ دنیا کا ہونے لگا ہے فیض یاب                                          تجھ سے دُنیا بھر میں ہے دِیں کی اشاعت زندہ باد

نوجواں پر ہو ترا فیضانِ صحبت زندہ باد

عام ہر سُو ہو گیا فیضانِ سُنَّت زندہ باد ( [1] )

کام بھی وہی ، انداز بھی وہی

پیارے اسلامی بھائیو ! دعوتِ اسلامی کام بھی وہی کر رہی ہے جو اَوْلیائے کرام نے کئے ہیں اور الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی کا انداز بھی وہی ہے جواَوْلیائے کرام نے اپنایا تھا۔ آپ اَوْلیائے کرام کی سیرتوں کو پڑھیں ، ان کی دِینی خدمات کو پڑھیں ، ان کے نیکی کی دعوت عام کرنے کے انداز کو پڑھیں ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! آپ کو دعوتِ اسلامی کا ہر ہر انداز اَوْلیائے کرام کے مبارک انداز  کی چمکتی دمکتی تصویر نظر آئے گا۔

یہاں صِرْف غوثِ پاک شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی دِینی خدمات کا انداز آپ کے سامنے رکھتا ہوں ، اس تناظُر میں دعوتِ اسلامی کا انداز دیکھئے !

غوثِ پاک رحمۃُ اللہ عَلَیْہ اور خدمتِ دین کا انداز

حُضُور غوثِ اعظم شیخ عبد القادِر جیلانی رحمۃُ اللہ عَلَیْہ پِیروں کے پِیر ہیں ، وَلِیوں کے ولی ہیں ، آپ کا ایک لقب مُحْیُ الدِّیْن  ( یعنی دِین کو زِندہ کرنے والا )  بھی ہے۔ حُضُور غوثِ پاک رحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے جو دِین کی خِدْمت کی ، جس بڑے پیمانے پر خِدْمت کی ، ہم اس کے قریب بھی نہیں پہنچ سکتے ، حق تو یہ ہے کہ آج اگر عاشقانِ رسول دُنیا میں دِین کاکام کرنے کی سَعَادت حاصِل کر رہے ہیں تو یہ بھی غوثِ پاک رحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا ہی فیضان ہے۔


 

 



[1]...مناقب عطار، صفحہ:15-16ملتقطاً۔