Dawat e Islami Faizan e Auliya Hai

Book Name:Dawat e Islami Faizan e Auliya Hai

ہمارے پِیْر غوثِ اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے بہت بڑے پیمانے پر دِین کا کام کیا ، لاکھوں لوگوں کی اِصْلاح فرمائی ، ہزاروں غیر مسلموں کو کلمہ پڑھایا ، اگر ہم آپ کی دِینی خِدْمات کو بغور پڑھیں تو پتا چلتا ہے کہ آپ نےدِین کا کام کرنے کے لئے 3 اَہَم انداز اختیار فرمائے تھے :

 ( 1 ) : مدرسہ تعمیر فرمانا

حُضُور غوثِ پاک رحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے مدرسہ تعمیر فرمایا ، آپ نے 51سال کی عمر مبارک میں باقاعدہ نیکی کی دعوت کا کام شروع فرمایا اور اس کے4 سال بعد سِن528 ہجری میں آپ نے مدرسہ تعمیر فرمایا ، جہاں آپ قرآن ، حدیث ، عِلْمِ تفسیر ، اُصُولِ تفسیر ، تَصَوُّف اور فقہ وغیرہ دِینی علوم پڑھایا کرتے تھے۔  ( [1] )

الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی فیضانِ غوثِ پاک ہے ، غوثِ پاک رحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے فیضان سے دعوتِ اسلامی نے بھی مدرسے بنائے * اللہ پاک کے کرم سے  مُلک و بیرونِ ملک میں1ہزار 3سو 72جامعات المدینہ قائِم ہیں ، جہاں قرآنِ پاک ، حدیث شریف ، عِلْمِ تفسیر ، اُصُولِ تفسیر ، اُصُولِ حدیث ، تَصوُّف اور فقہ وغیرہ دِینی علوم کی تعلیم دی جاتی ہے * اسی طرح ملک و بیرونِ ملک میں6ہزار 5 سو 41 مدرسۃ المدینہ بھی قائِم ہیں ، جہاں بچوں اور بچیوں کو قرآنِ کریم حِفْظ و ناظِرہ کی مُفْت تعلیم دی جاتی ہے * ایسے ہی دورِ حاضِر کی تعلیمی ضرورتوں کو پُورا کرنے کے لئے جدید عُلُوم دِینی رنگ ڈھنگ میں سکھانے کے لئے دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک سکول سسٹم بھی قائِم ہے * فیضان آن لائِن اسلامِک اکیڈمی بھی قائِم ہے جس کے ذریعے آن لائِن کورسز کروائے جاتے ہیں * دَرْسِ نظامی


 

 



[1]...قُطب بغداد سیدنا عبد القادر الکیلانی،مدرسۃ الشیخ عبد القادر الکیلانی،صفحہ:25 خلاصۃً۔