Book Name:Dawat e Islami Faizan e Auliya Hai
( یعنی عالِم وعالمہ کورس ) بھی کروایاجاتا ہے * اس کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی جُزْ وقتی ( Short Time ) مدرسے بھی لگاتی ہے ، جیسے مدرسۃ المدینہ بالغان ، جس میں بڑی عمرکے اسلامی بھائیوں کو قرآنِ کریم درست تجوید و قراءت کے ساتھ پڑھایا جاتا ہے ، وُضُو ، غسل اور نماز وغیرہ کے ضروری مسائِل سکھائے جاتے ہیں۔
الحمد للہ ! یُوں مدرسے بنا کر باقاعِدہ دِینی تعلیم عام کرنا وہی پیارا انداز ہے جو آج سے صدیوں پہلے حُضُورغوثِ پاک رحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے بھی اختیار فرمایا تھا ، بلکہ خُود نبیوں کے سردار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم بھی مسجدِ نبوی شریف میں صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان کو دِینی تعلیم پڑھایا کرتے تھے ، اِسْلام کی تاریخ میں سب سے پہلا مدرسہ جہاں تمام دِینی ودُنیوی عُلُوم سکھائے جاتے تھے ، وہ صُفّہ کا مبارک جبوترہ ہے ، جومسجدِنبوی شریف میں موجود تھا اور اس کی بنیاد نبیوں کے سردار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے رکھی تھی۔
الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی اسی مبارک انداز کواپناتے ہوئے دُنیابھر میں دِینی تعلیمات کو عام کرنے میں مَصْرُوف ہے۔
( 2 ) : دِینی اجتماعات
دِین کا کام کرنے کے لئے دوسرا دِینی کام جو حُضُورغوثِ پاک رحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اختیار فرمایا ، وہ دِینی اجتماعات ہیں۔ غوثِ پاک رحمۃُ اللہ عَلَیْہ ہفتے میں 3مرتبہ بیان فرمایاکرتے تھے ( 1 ) : جمعہ کے دِن ( 2 ) : اتوار کے دن اور ( 3 ) : منگل کے دن۔ ( [1] )
بیاناتِ غوثِ پاک کی نِرالی شانیں
* ابراہیم بن سعد رحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : حُضُور غوثِ پاک رحمۃُ اللہ عَلَیْہ عُلَما والا لباس