Book Name:Dawat e Islami Faizan e Auliya Hai
پہلے کچھ اچھی اچھی نیتیں کر لیتے ہیں ، مثلاً نیت کیجئے ! * رضائے الٰہی کے لئےپورا بیان سُنوں گا * بااَدَب بیٹھوں گا * خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا * جو سنوں گا ، اسے یاد رکھنے ، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
داتا حُضُور نے روحانی مدد فرمائی... !
حُضُور خواجہ قَمْر ُالدِّیْن سِیَالوی رحمۃُ اللہ عَلَیْہ ملْکِ عزیز پاکستان کی مشہور و معروف ہستی ( Famous Personality ) ہیں ، سرگودھا ( پنجاب ، پاکستان ) کے قریب ایک علاقے کے رہائشی تھے ، بہت بڑے عالِمِ دِین ، باعَمَل عاشقِ رسول ، متقی ، پرہیزگار اور پِیرِ کامل تھے۔
ویسے تو اللہ پاک کے نیک بندوں کی طبیعت ، انداز ، اخلاق کافی حد تک ملتے جلتے ہی ہوتے ہیں مگر یہ عجیب اتفاق ہے کہ * خواجہ قَمْر ُالدِّیْن سیالوی رحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا وِصَال 1981ء میں ہوا ، بالکل اسی سال شیخِ طریقت ، امیر اہلسنت علّامہ محمد الیاس عطّار قادری دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ نے دعوتِ اسلامی کا باقاعدہ آغاز فرمایا ، گویا ایک سُورج دُنیا سے رُوپَوش ہوا ( یعنی چھپا ) تھا کہ اسی وقت دوسراسُورج طلوع ہوگیا * خواجہ قَمْر ُالدِّیْن سیالوی رحمۃُ اللہ عَلَیْہ بھی خِدْمتِ دِین کے لئے اپنا تَن ، مَن ، دَھن سب کچھ قربان کر دینے والے تھے * الحمد للہ ! شیخِ طریقت ، امیر اہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ نے بھی بہت ساری قربانیاں دے کر دُنیا بھر میں سُنتوں کا پیغام عام کیا ہے * خواجہ قَمْر ُالدِّیْن سیالوی رحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے ایک مرتبہ مشکل میں پھنسے مسلمانوں کی مدد کے لئے بہت سارا مال ، یہاں تک کہ اپنی اہلیہ محترمہ ( Wife ) کے زیور تک پیش کر دئیے تھے ، الحمد للہ ! شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ سے متعلق بھی کئی ایک مواقع پر ایسی امداد کے واقعات موجود ہیں جس میں آپ نے اپنی ضروریات قربان کر کے