Dawat e Islami Faizan e Auliya Hai

Book Name:Dawat e Islami Faizan e Auliya Hai

غریب اور دُکھیارے مسلمانوں کی مدد فرمائی ہے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔  ماضِی قریب میں جب پاکستان میں مہنگائی نے زور پکڑا تو امیر اہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ نے اجیروں کی تنخواہیں بڑھانے کے لئے اپنے حج اور سَفَرِ مدینہ کا ٹکٹ کینسل کروا کر ساری رقم اجیروں  ( Employees )  کی تنخواہوں کے لئے پیش کر دی تھی * خواجہ قَمْر ُالدِّیْن سیالوی رحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی خِدْمات کو سراہا گیا تو امیر اہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کی دینی وملی وفلاحی خدمات کو بھی سراہا جا رہا ہے۔ غرض؛ ان دونوں نیک ہستیوں میں کئی طرح مُنَاسبت دیکھنے کو ملتی ہے۔

خیر ! یہ تو ایک ضمنی بات تھی ، اَصْل میں حُضُور داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی ایک کرامت سُنانی ہے۔ چنانچہ خواجہ قَمْر ُالدِّیْن سیالوی رحمۃُ اللہ عَلَیْہ ایک مرتبہ داتا حُضُور رحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے دربار کے ساتھ بنی ہوئی مسجد میں بیٹھے تھے ، ساتھ میں کئی مرید اور محبّت کرنے والے بھی حاضِر تھے ، اتنے میں ایک غیر مُسْلِم وہاں آ گیا ، لوگوں نے خواجہ قَمْر ُالدِّیْن سیالوی رحمۃُ اللہ عَلَیْہ کو بتایا کہ حُضُور ! یہ غیر مسلموں کا بہت بڑا عالم ہے ، عاشقانِ رسول عُلَمائے کرام سے خوامخواہ کی بحث کر کے بہت تنگ کرتا رہتا ہے۔

اَصْل میں یہ شخص خواجہ قَمْر ُالدِّیْن رحمۃُ اللہ عَلَیْہ کو بھی تنگ کرنے ہی کی نیت سے آیا تھا ، چنانچہ اُس نے ایک سُوال پوچھا ، کہنے لگا : آپ مسلمان لوگ مسجدوں کی دِیواروں پر ایک شعر لکھا کرتے ہیں :

چراغ و مسجد و محراب و منبر                                                                                    ابوبکر و عمر ، عثمان و حیدر

وضاحت : یعنی ابوبکر صِدِّیق ، عمر فاروق ، عثمانِ غنی ، علی المرتضیٰ  ( اسلام کے چاروں اَوّلِین خلیفہ  رضی اللہ عنہم )  چراغ کی طرح روشنی بانٹنے والے ، مسجد کی طرح عزّت و شان والے اور محراب و منبر  کے حقیقی وارِث ہیں۔