Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa

Book Name:Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa

نے دیکھا؛ ہر نبی علیہ السَّلام کے ساتھ 4 ، 4چراغ تھے ، ایک چراغ ان کے سامنے ، ایک ان کے پیچھے ، ایک ان کے سیدھی جانِب ، ایک الٹی جانب۔ پِھر ہر نبی علیہ السَّلام کے ساتھ ان کے ایک صحابی بھی تھے ، ان کے پاس بھی ایک ایک چراغ تھا۔

پِھر میں نے دیکھا؛ (  ایک عظیم مرتبے والے ) نبی کھڑے ہوئے ، ان کے کھڑے ہوتے ہی   پُوری زمین روشن ہو گئی ، اُن کے مبارک سَر کے ہر بال کے ساتھ ایک چراغ تھا اور ان کے صحابی جو اُن کے ساتھ تھے ، ان کے ساتھ ایک ایک نہیں بلکہ 4 ، 4چراغ تھے۔ یہ منظر دیکھ کر میں نے پوچھا : مَنْ ہٰذَا یعنی یہ اتنے بلند رُتبہ نبی جن کے کھڑے ہوتے ہی ساری زمین روشن ہو گئی ، یہ کون ہیں ؟ تو جواب آیا : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہ یعنی یہ مُحَمَّد بن عبداللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہیں۔

جب یہ دونوں شخص آپس میں بیٹھے باتیں کر رہے تھے ، یعنی ایک خواب سُنا رہے تھے ، دوسرے سن رہے تھے عظیم تابعی بزرگ  حضرت کعبُ الْاَحْبار رَضِیَ اللہ عنہ  ( جو تورات شریف کے بڑے ماہِر عالِم تھے ) ،  ( ان )  کے کانوں میں ان باتوں کی آواز گئی آپ نے فرمایا : یہ تم کیا باتیں کر رہے رہو ( یعنی یہ جو تم بتا رہے ہو یہ بات تم نہیں کہیں سے پڑھی ، سُنی ہے ) ؟ خواب بتانے والے نے کہا : نہیں... ! یہ کوئی پڑھی سُنی بات نہیں ہے بلکہ یہ تو میں نے رات کو خواب دیکھا تھا ، وہ بیان کر رہا ہوں۔ یہ سُن کر حضرت کعبُ الاَحْبَار رَضِیَ اللہ عنہ بولے : وَ الَّذِیْ بَعَثَ مُحَمَّدًا بِالْحَقِّ اِنَّہَا لَفِیْ کِتَابِ اللہ یعنی اُس رَبِّ کائنات کی قسم ! جس نے مُحَمَّد صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو سچّا نبی بنا کر بھیجا ہے ! تم نے تو یہ خواب دیکھا ہے مگر میں نے بالکل یہی بات اللہ پاک کی نازِل کی ہوئی پچھلی آسمانی کتاب میں پڑھی ہے۔  ( [1] )


 

 



[1]...سُبُلُ الْھُدیٰ وَ الرَّشاد،جماع ابواب خصائصہ …الخ،الباب الثالث ،جلد:10،صفحہ:385۔