Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa

Book Name:Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa

ہونا ، آخر ہونا ، ظاہِر ہونا ، باطِن ہونا )   یہ چاروں صِفَات اللہ پاک کی ہیں اور اللہ پاک نے اپنے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو بھی یہ صِفَات ( Qualities )  عطا فرمائی ہیں۔  ( [1] )

آقا کریم کے اَوَّل و آخر ہونے کا مطلب

حدیثِ پاک میں ہے : ایک مرتبہ فرشتوں کے سردار حضرت جبریلِ امین علیہ السَّلام بارگاہ رسالت میں حاضِر ہوئے اوریوں سلام کیا : السَّلَامُ عَلَیْکَ یَاظاہِرُ ! اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابَاطِنُ اے ظاہِر نبی ! آپ پر سلام ہو ، اے باطِن نبی ! آپ پر سلام ہو۔ اس پر پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : اے جبریل ! یہ صِفَات تو اللہ پاک کی ہیں ، اسی کو لائق ہیں ، میری یہ صِفَات کیسے ہو سکتی ہیں ؟ حضرت جبریلِ امین علیہ السَّلام نے عرض کیا : اللہ پاک نے  آپ کو ان صفات سے فضیلت دی ، آپ کو سارے نبیوں اوررسولوں پر فضیلت بخشی اوراپنے نام اور صِفَّت سے آپ کا نام اور وَصْف نکالا ہے *  ( اے پیارے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ) ! اللہ پاک نے آپ کا نام اَوَّل رکھا ، کیونکہ آپ پیدائش کے اعتبار سے سب اَنبیائے کرام سے اَوَّل یعنی پہلے ہیں  ( کہ سب سے پہلے آپ کا نور مبارک پیداکیاگیا )  * اللہ پاک نے آپ کا نامِ پاک آخِر بھی رکھا کیونکہ آپ سب انبیائے کرام کے زمانے سے آخر میں تشریف لانے والے اور آخری اُمَّت کے آخری نبی ہیں * اسی طرح اللہ پاک نے آپ کا نامِ پاک باطِن بھی رکھا ، کیونکہ اللہ پاک نے اپنے نام کے ساتھ آپ کا نامِ پاک سنہرے نُور سے عرش کے پائے پر حضرت آدم علیہ السَّلام کی پیدائش سے 2 ہزارسال پہلے ہمیشہ ہمیشہ کےلئے لکھا۔اسی طرح اللہ پاک نے آپ کا نامِ پاک ظاہِر بھی رکھا کیونکہ اس نے آپ کو تمام دینوں پرغلبہ ( Dominance )  عطا فرمایا ، آپ کی شریعت


 

 



[1]...مدارج النبوہ،مقدمہ،جز:1،صفحہ:2خلاصۃً۔