Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa

Book Name:Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa

اَوَّل و آخر نبی

تورات اور انجیل شریف میں پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے 2 نام مبارک ہیں :  ( 1 ) : اَخْرَابَا  ( یعنی اَوَّل نبی )   ( 2 ) : قَدْمَابَا   ( یعنی آخر نبی ) ۔ حضرت مُصعب بن سَعد رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : حضرت کعبُ الاحبار رَضِیَ اللہ عنہ نے فرمایا : روزِ قیامت سب سے پہلے آخری نبی ، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم جنّت کا دروازہ کھولیں گے۔ پِھر اس کی دلیل میں آپ نے تورات کی آیت پڑھی ، جس میں تھا : اَخْرَابَا ،  قَدْمَابَا۔ حضرت کعب رَضِیَ اللہ عنہ نے فرمایا : اَخْرَابَا کا معنی ہے : اَوَّل۔ قَدْمَابَا کا معنی ہے : آخر۔ ( [1] )  یعنی ہمارے نبی ، پیارے نبی  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اول نبی بھی ہیں اور آخری نبی بھی ہیں۔

نگاہِ عشق و مستی میں وہی اَوَّل ، وہی آخر                               وہی قرآں ، وہی فرقاں ، وہی یسٰیں ،  وہی طٰہٰ

وضاحت : پیارے آقا مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سب سے اول بھی ہیں آخر بھی ہیں ، کَانَ خُلُقُہُ الْقُرْآن ، پیارے آقا  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے اخلاق مبارکہ عین قرآن تھے اور آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم حق و باطل کے درمیان فرق ( Difference )  کرنے والے اور یسیں و طٰہٰ کی شانوں والے  ہیں۔

انہی سے عالَم کی اِبْتدا ہے

پیارے اسلامی بھائیو ! اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے :

هُوَ الْاَوَّلُ وَ الْاٰخِرُ وَ الظَّاهِرُ وَ الْبَاطِنُۚ-وَ هُوَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ(۳)   ( پارہ : 27 ، الحدید : 3 )

تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان : وہی اول اور آخر اور ظاہر اورباطن ہے اور وہ سب کچھ جانتا ہے۔

شیخ عبد الحق مُحَدِّث دہلوی  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اس آیت کی وضاحت میں فرماتے ہیں :  ( اَوَّل


 

 



[1]...سُبُلُ الْھُدیٰ وَ الرَّشاد،جماع ابواب اسمائہ…الخ،الباب الثالث ،جلد:1،صفحہ:425۔