Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa

Book Name:Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa

تبدیلی )   ( Changes / Modifications ) کر دی تھی ، ان میں سے ذِکْرِ مصطفےٰ کو چھپانے اور مٹانے کی بہت کوششیں ( Efforts )  کی گئیں مگر الحمد للہ ! اب بھی ان کتابوں میں ذِکْرِ مصطفےٰ موجود ہے۔

مٹ گئے ، مٹتے ہیں ، مٹ جائیں گے اَعْدا تیرے

نہ   مٹا   ہے   نہ   مٹے   گا   کبھی   چرچا   تیرا ( [1] )

اور سیدی اعلیٰ حضرت  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ مزیدایک جگہ لکھتے ہیں :

وہی دُھوم اُن کی ہے ما شَآءَ اللہ !                                               مٹ گئے آپ مٹانے والے ( [2] )

بہرحال ! ان آسمانی کتابوں میں چونکہ تحریف ہو چکی ہے ، ( یعنی لوگوں نے اس میں اپنی من مانی باتیں شامل کر دیں ہیں )  اس لئے ان کتابوں کو پڑھنا اب درست نہیں ہے۔ بڑے بڑے عُلَمائے کرام نے ان کتابوں سے محبوبِ رحمٰن ، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی جو نعتیں نِکال کر بیان کیں اور جو روایات میں آئیں ، اُن کی روشنی میں نعتِ مصطفےٰ آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں :

ہر مکاں کا اُجالا ہمارا نبی... ! !

حضرت سالِم بن عبد اللہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے :  ( صحابۂ کرام و تابِعین کے زمانے کی بات ہے )  ایک مرتبہ 2شخص بیٹھے آپس میں باتیں کر رہے تھے ، ان میں سے ایک نے کہا : میں نے کل رات خواب میں تمام انبیائے کرام علیہم  السَّلام کی زیارت کی۔ دوسرے نے کہا : پِھر بتائیے ! آپ نے کیا دیکھا ؟ اب خواب دیکھنے والے اپنا خواب سُنانے لگے ، بولے : میں


 

 



[1]...حدائقِ  بخشش،صفحہ:29۔

[2]...حدائقِ بخشش،صفحہ:161۔