Book Name:Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa
سے قریش میں جگمگا رہا ہے۔ ( [1] )
حضرت آمنہ رَضِیَ اللہ عنہا کے والِد حضرت وہب رَضِیَ اللہ عنہ ا یک روز شِکار کے لئے جنگل ( Forest ) گئے ، وہاں آپ نے عجیب منظر دیکھا؛ حضرت عَبْدُ الله رَضِیَ اللہ عنہ جو شِکار کے لئے آئے تھے ، جنگل میں اکیلے ہیں اور اَہْلِ کتاب کے تقریباً 90افراد ننگی تلواریں لئے آپ رَضِیَ اللہ عنہ کو گھیرے ہوئے ہیں۔ حضرت وہب رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : ایک قرشِی نوجوان کو مشکل میں دیکھ کر میں اس کی مدد کے لئے بڑھنے ہی والا تھا کہ اچانک غیب سے کچھ گھوڑے سُوار ظاہِر ہوئے ، یہ انسانوں جیسے نہیں تھے ، انہوں نے آتے ہی اُن 90 افراد پر حملہ کر کے انہیں مار بھگایا اور حضرت عَبْدُ الله رَضِیَ اللہ عنہ کو بحفاظت ان کے گھر تک پہنچا دیا۔ ( [2] )
نورِ خدا ہے کفر کی حرکت پہ خندہ زن
پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا
جانے پہچانے نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
پیارے اسلامی بھائیو ! الحمد للہ ! اللہ پاک نے اپنے محبوب نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا ذِکْرِ پاک بلند کیا ہے ، ابھی حضرت آدم علیہ السَّلام کی پیدائش بھی نہیں ہوئی تھی ، اس سے بھی پہلے رسولِ ذیشان ، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ذِکْرِ پاک کے چرچے تھے۔ الحمد للہ ! اللہ پاک نے پچھلی آسمانی کتابوں ( مثلاً تورات ، زبور ، انجیل ) اور انبیائے کرام علیہم السَّلام پر نازِل ہونے والے صحیفوں میں آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا تفصیل کے ساتھ ذِکْر فرمایا تھااور یہ ذِکْر اتنی تفصیل ( Detail ) کے ساتھ فرمایا تھا کہ اُن کتابوں کو پڑھنے والے