Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa

Book Name:Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa

کی... ! !  غور فرمائیے ! اللہ پاک نے پچھلی آسمانی کتابوں میں کتنی تفصیل ( Detail )  کے ساتھ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے اوصاف و کمالات ، فضائل ، اَخْلاق ، پاکیزہ کردار کو ذِکْر فرمایا ، یہاں ذرا یہ بھی غور فرمائیے ! ہمارے آقا  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم دُنیا میں کیوں تشریف لائے ؟ اس کی ایک حکمت تورات شریف میں بیان ہوئی کہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم موسیقی کے آلات توڑنے کے لئے تشریف لائے۔

اللہ ! اللہ ! نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم تو وہ جو موسیقی کے آلات توڑنے کے لئے تشریف لائے ، اب آپ کی اُمّت اگر موسیقی کے آلات ( Musical Instruments )  بنائے ، موسیقی بجائے ، موسیقی سُنے تو یہ کتنے شرم کی بات ہے... ! !  الحمد للہ ! یہ اُمَّت موسیقی سُننے والی نہیں بلکہ کیا ہے ؟ تورات شریف میں بیان ہوا : یہ اُمَّت اُمَّتِ حَمَّاد ہے یعنی بہت کثرت سے اللہ پاک کی حمد و ثنا بیان کرنے والی ہے۔ ( [1] )  ہمیں چاہئے کہ جیسا نام ہے ، ویسے ہی کام بھی کریں * گانے * باجے * موسیقی * ڈھول ڈھمکے وغیرہ وغیرہ یہ سب کچھ چھوڑیں * جو پہلے ایسا کرتے تھے * اس سے توبہ کریں * اس کی جگہ اللہ پاک کی حمد و ثنا کریں اللہ ! اللہ ! کریں * اس کے پیارے پیارے ناموں سے اس کا ذِکْر کریں * تِلاوت کریں * نعتیں پڑھیں * نیک کام کریں۔ یہ کریں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دُنیا بھی بہترہو گی اور آخرت بھی سنور جائے گی۔

نماز کی فضیلت

پیارے اسلامی بھائیو ! ہم نے پچھلی آسمانی کتابوں میں نازِل ہونے والی نعتیں سُنیں ، پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے پیارے پیارے اَوْصاف سنے ، اس سے پتا چلتا ہے کہ


 

 



[1]...دارمی،المقدمہ،باب صفۃ النبی فی الکتب قبل مبعثہ،صفحہ:25- 26،حدیث:8ملتقطًا۔