Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa

Book Name:Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa

کے قریب سے گزر جائیں تو چراغ نہ بجھے * سُوکھی گھاس پر قدم رکھیں تو قدموں کی آواز نہ آئے * میں انہیں جنّت کی خوشخبری سُنانے والا * جہنّم سے ڈرانے والا بنا کر بھیجوں گا * انہیں پاکیزہ اَخْلاق سے نوازوں گا * وقار اور سکینہ ان کا لباس ہو گا * نیکی اُن کا طریقہ کار ہو گا ، تقویٰ اُن کا ضمیر ہو گا * حکمت ( Wisdom )  اُن کا کلام ہو گا * صِدْق و وفا ان کی طبیعت ہو گی * معاف کرنا اور بھلائی سے پیش آنا ان کا اَخْلاق ہو گا * عدل و انصاف ان کی سیرت ہو گی * حق اُن کی شریعت ہو گی * اِسْلام ان کا دِین ہو گا اور * ان کا نامِ نامی اَحْمَد صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  ہو گا۔ ( [1] )

رسل انہیں کا تو  مژدہ سنانے آئے ہیں                                 انہیں کے آنے کی خوشیاں منانے آئے ہیں

خدائے پاک کے جلوے دکھانے آئے ہیں         دلوں کو نور کے بُقْعے بنانے آئے ہیں

رؤف ایسے ہیں اور یہ رحیم ہیں اتنے                                             کہ گرتے پڑتوں کو سینے لگانے آئے ہیں

جو چاہیں گے جسے چاہیں گے یہ اسے دیں گے کریم ہیں یہ خزانے لٹانے آئے ہیں ( [2] )

اگلے پچھلوں کے گُنَاہ معاف

امام بَیْہَقِی  ( بے-ہَ-قِی )  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  روایت کرتے ہیں : اللہ پاک نے حضرت داؤد علیہ السَّلام کی طرف وحی بھیجی : اے داؤد  ( علیہ السَّلام ) ! بےشک آپ کے بعد عنقریب ایک نبی ہوں گے ، ان کا نام اَحْمَد و مُحَمَّد صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہے ، سچّے نبی ہیں ، میں اُن پر کبھی غضب نہ فرماؤں گا ، وہ کبھی میری نافرمانی نہ کریں گے ، بےشک میں نے ان کے صدقے اُن کے اگلے پچھلوں کے گُنَاہ معاف کر دئیے۔ ( [3] )


 

 



[1]...دلائل النبوہ  لابی نعیم،الفصل الخامس ،جز:1 ،صفحہ:35-  36 ،حدیث:32- 33 ملتقطًا۔

[2]... سامان بخشش، صفحہ:137-139 ملتقطًا۔

[3]...دلائل النبوہ للبیہقی،باب صفۃ رسول اللہ...الخ،جلد:1 ،صفحہ:380۔