Book Name:Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa
صحابئ رسول حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہ عنہ نے ایک بار حضرت کعبُ الاحبار رَضِیَ اللہ عنہ سے پوچھا : تورات شریف میں پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے کیا کیا اَوْصاف لکھے ہیں ؟ فرمایا : تورات شریف میں ہے : * مُحَمَّد بن عبد اللہ ( صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ) * اُن کی وِلادت کا مقام مکہ ہے * ہجرت کا مقام طابَہ ( یعنی مدینہ ) ہے * بُری باتیں کرنے والے نہ ہوں گے * بازاروں میں چلّا کر بات کرنے والے نہیں ہوں گے * بُرائی کا بدلہ بُرائی سے نہیں دیں گے بلکہ معاف کر دیا کریں گے * اُن کی اُمَّت اُمّتِ حمّاد ( یعنی کثرت سے حمد کرنے والی ) ہو گی * وہ ہر مشکل و آسانی کے وقت اللہ پاک کی حمد کیا کریں گے * بلندی پر چڑھتے ہوئے اللہ پاک کی تکبیر ( مثلاً اللہ اَکْبَر ) کہا کریں گے * نماز میں صفیں بنایا کریں گے۔ ( [1] )
صحابئ رسول حضرت انس بن مالِک رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے : ایک مرتبہ رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : اللہ پاک نے مجھے ہدایت دینے والا ، تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا اور مجھے بھیجا تاکہ میں موسیقی کے آلات توڑ ڈالوں۔ اَوْس بن سَمْعان ( یہ بات سُن رہے تھے ، انہوں ) نے کہا : اُس ذات کی قسم ! جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ، بےشک میں نے تورات میں آپ کے متعلق یہی پڑھا ہے۔ ( [2] )
سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! کیا شان ہے ہمارے آقا و مولیٰ مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم