Book Name:Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa
اللہ پاک کے آخری نبی ، مکی مدنی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نُور بلکہ قاسِمِ نُور ( یعنی نُور بانٹنے والے ) ہیں۔صحابئ رسول حضرت کعب بن زُہیر رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : اِنَّ الرَّسُوْلَ لَنُوْرٌ یُسْتَضَاُ بِہٖ بےشک رسول اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ایسے نُور ہیں جن سے روشنی حاصِل کی جاتی ہے۔ ( [1] )
حضرت اُسید بن ابو ایاس رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : نُور والے آقا ، رسولِ خُدا ، اَحْمَدِ مجتبیٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ایک بار میرے چہرے اور سینے پر اپنا پُرنُور ہاتھ شریف پھیر دیا ، اس کی برکت یہ ظاہِر ہوئی کہ میں جب بھی کسی اندھیرے گھر میں داخِل ہوتا وہ گھر روشن ہو جاتا۔ ( [2] )
چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے مرا دِل بھی چمکا دے چمکانے والے
برستا نہیں دیکھ کر ابرِ رحمت بدوں پر بھی برسا دے برسانے والے ( [3] )
خیال رہے ! ہمارے آقا ومولیٰ ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نُور بھی ہیں اور بشر بھی ہیں ، قرآنِ کریم اور اَحادیثِ کریمہ سے یہ دونوں باتیں ہی ثابِت ( Proven ) ہیں۔
پیارے اسلامی بھائیو ! پچھلی آسمانی کتابوں میں رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے بہت سارے پیارے پیارے نام بھی ذِکْر کئے گئے تھے۔ آئیے ! چند مبارک نام سنتے ہیں :
* پچھلی آسمانی کتابوں میں آپ کا ایک نام ہے : اَجِیْر ( یعنی اُمَّت کو جہنّم سے بچانے