Book Name:Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa
و فضیلت کو تمام زمین و آسمان والوں پر ظاہِر کر دیا۔ ( [1] )
وہی ہیں اوّل وہی ہیں آخر وہی ہیں باطن وہی ہیں ظاھر
انہیں سے عالم کی ابتدا ہے وہی رسولوں کی انتہا ہیں
پیارے آقا کے مزید پیارے پیارے نام
پیارے اسلامی بھائیو ! اللہ پاک کے نبی حضرت شِیْث علیہ السَّلام پر جو صحیفے نازِل ہوئے ، ان میں آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا نامِ پاک آخَرُ مَاخ ہے ، اس کا معنی ہے : صَحَیْحُ الْاِسْلَام ( یعنی سیدھے دِین والے نبی ) * اسی طرح پچھلی آسمانی کتابوں میں آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا ایک نامِ پاک اِکْلِیْل بھی ہے ، جس کا معنی ہے : تاج۔ یعنی تاجُ الْاَنْبِیا کہ جیسے تاج پُورے سَر کو اپنے گھیرے میں لے لیتا ہے ، ایسے ہی آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی نبوت نے ساری مخلوق کو گھیرے میں لے لیا کہ آپ نبیوں کے بھی نبی ہیں ، فرشتوں کے بھی نبی ہیں ، جنّوں کے بھی نبی ہیں ، انسانوں کے بھی نبی ہیں ، غرض؛ اللہ پاک کے سِوا جو کچھ موجود ہے ، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہر مخلوق کے ، ہر جہان کے نبی ہیں * انجیل شریف میں آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا ایک مشہور نام : بَارْقَلِیْط بھی آیا ہے : جس کا معنیٰ ہے : رُوْحُ القدس ( یعنی پاک رُوح ) * آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا ایک مبارک نام : جَبَّار بھی آیا ہے ، اس کا معنی ہے : اُمَّت کی اِصْلاح فرمانے والے ، راہِ ہدایت دکھانے والے ، خُدا کے دشمنوں پر قہر فرمانے والے ، تمام انسانوں پر فضیلت رکھنے والے نبی۔ ( [2] )
سب اَوْلیٰ و اَعْلیٰ ہمارا نبی سب سے بالا و والا ہمارا نبی