Book Name:Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa
اپنے مولیٰ کا پیارا ہمارا نبی دونوں عالَم کا دولہا ہمارا نبی
خلق سے اَوْلیا ، اولیا سے رُسُل اور رسولوں سے اعلیٰ ہمارا نبی ( [1] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! آئیے ! پچھلی آسمانی کتابوں سے پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی مزید شانیں سُنتے ہیں :
سلطانِ دوجہاں صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
حضرت عیسیٰ علیہ السَّلام پر نازِل ہونے والی آسمانی کتاب انجیل شریف میں ہے : ( آخری نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ) جو ہمیشہ غالِب رہیں گے اور آخر تک میرے اَحْکام کی حفاظت کرتے رہیں گے ، میں انہیں تمام اُمّتوں پر سلطان بناؤں گا۔ ( [2] )
یہ کس شہنشہِ والا کی آمد آمد ہے یہ کون سے شہِ بالا کی آمد آمد ہے
وہ آئے آنے کی جن کے خبر تھی مُدت سے دُعا خلیل کی عیسیٰ کی جو بشارت تھے ( [3] )
اللہ پاک کے نبی حضرت زکریا علیہ السَّلام فرماتے ہیں : وہ فرشتہ جو میری زبان پر بولتا ( یعنی مجھ پر وحی لاتا ہے ) اس نے مجھے فرمایا : آپ کیا دیکھ رہے ہیں ؟ میں نے دیکھا تو سامنے ایک سونے کا مینار ( Gold Tower ) تھا ، اس کے سِرے پر ایک ہتھیلی تھی ، اس ہتھیلی کے اُوپر 7 چراغ تھے ، ہر چراغ کے 7 مُنہ تھے ، پِھر اس ہتھیلی کے سیدھی اور الٹی جانِب زیتون