Book Name:Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa
اور ذِکْرِ مصطفےٰ کرنے کی سعادت پاتے ہیں۔
نعت سُنتا رہوں ، نعت کہتا رہوں آنکھ پُر نَم رہے ، دِل مچلتا رہے
نجمؔ نامِ مُحَمَّد زباں پر رہے ذِکْر ہوتا رہے ، سانس چلتی رہے
پیارے اسلامی بھائیو ! اَہْلِ کتاب کو حکم دیا گیا کہ ہمارے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی نعتوں کا چرچا کرو ! اُن میں سے جو غیر مسلم ( Non-Muslim ) رہے ، انہوں نے تو یہ سَعَادت حاصِل نہیں کی ، آئیے ! آج ہم یہ سَعَادت حاصِل کر لیتے ہیں۔ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے اَوْصاف و کمالات جو پچھلی آسمانی کتابوں میں بیان ہوئے تھے ، ان کا پُورا پُورا بیان تو ہو ہی نہیں سکتا کہ ہمارے پاس وہ زبان بھی نہیں جو ذِکْرِ مصطفےٰ کا حق ادا کر سکے ، ہمارے پاس اتنا عِلْم بھی نہیں کہ پُورے طَور پر ذِکْرِ مصطفےٰ کو جان سکیں اور سچّی بات تو یہ ہے کہ ہمارے پاس اتنی لمبی زندگی بھی نہیں ہے ، یہ بالکل حق ہے ، سچ ہے کہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا پُورا پُورا ذِکْر تو دُور کی بات ، صِرْف ایک وَصْفِ پاک کا مکمل بیان کرنے کے لئے ہزاروں سالہ زندگی بھی ہو تو کم ہے۔ کسی نے کیا خوب کہا ہے :
زندگیاں ختم ہوئیں اور قلم ٹوٹ گئے تیرے اَوْصاف کا اک باب بھی پُورا نہ ہوا
غرض؛ ہم مکمل طَور پر ذِکْرِ مصطفےٰ تو نہیں کر سکتے ، آئیے ! حُصُولِ برکت کے لئے پچھلی آسمانی کتابوں میں ذِکْرِ کئے گئے چند اَوْصاف و کمالاتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سن لیتے ہیں۔
خیال رہے ! پچھلی آسمانی کتابوں میں لوگوں نے اپنی مرضی کے مطابق تحریف ( یعنی