Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa

Book Name:Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa

اللہ اکبر ! غور فرمائیے ! نماز کی کیسی عظیم فضیلت ہے۔ اس لئے ہم نے میلاد منانا ہے ، ضرور منانا ہے مگر جشنِ چراغاں میں گانے باجے نہیں چلانے ، میوزک نہیں بجانا ، ناچ رنگ کی محفلیں نہیں جمانی ، بےپردگی نہیں کرنی بلکہ شریعت کے دائرے میں رہ کر میلاد منانا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پانچوں کی پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنی ہیں۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ !                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : تفسیر سننے سنانے کا حلقہ

اے عاشقانِ رسول !  دِل میں عشقِ رسول بڑھانے ، سُنّتوں پر چلنے ، نیک نمازی بننے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ  ( Linkup )   ہو جائیے ! ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دِین و دُنیا کی بےشُمار برکتیں ملیں گی۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : تفسیر سننے سنانے کا حلقہ بھی ہے * قرآنِ مجید سیکھنا بہت فضیلت والا کام ہے : * اَحادیث میں اس طرح مضمون ہے : صبح اس حال میں کرو کہ یا تُم عالِم ہو یا طالِبِ عِلْمِ دین ( [1] )  * ایک روایت کے مطابق صبح کے وقت قرآنِ مجید کی ایک آیت سیکھنا 100 رکعت نفل پڑھنے سے بہتر ہے ( [2] )  * الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول بعدِ فجر تفسیر سننے سنانے کا حلقہ لگاتے ہیں * اس میں 3 قرآنی آیات * ان کا ترجمہ اور تفسیر سنی ، سنائی جاتی ہے * فیضانِ سُنّت سے دَرْس ہوتا ہے * شجرہ شریف پڑھا جاتا ہے


 

 



[1]... دارمی، المقدمۃ، باب فی ذھاب العلم، صفحہ:96، حدیث:254۔

[2]... ابن ماجہ، باب فضل من تعلم القرآن و علمہ، صفحہ:48، حدیث:219 ۔