Book Name:Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa
کی وضاحت کرتے ہوئے مُفَسِّرِینِ کِرَام فرماتے ہیں : نَعْتُ مُحَمَّدٍ ( صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ) فِی التَّوْرَاۃِ یعنی اس جگہ حق سے مراد حُضُور جانِ کائنات ، فخرِ موجودات صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی وہ نعتِ پاک ہے ، جو اللہ پاک نے تورات شریف میں نازِل فرمائی۔ ( [1] ) لہٰذا بنی اسرائیل کو حکم دیا گیا کہ اے تورات پر ایمان رکھنے کا دعویٰ کرنے والو ! * ہم نے تورات شریف میں اپنے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی نعتیں * آپ کے اَوْصاف * آپ کے فضائِل و کمالات * پیارے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے پیارے پیارے چہرے کا ذِکْر * پیارے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی پیاری پیاری اداؤں کا ذِکْر * پیارے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی پیاری پیاری مہُرِ نبوت کا ذِکْر * آپ کی چال مبارک کا ذِکر * آپ کے اندازِ گفتگو کا ذِکْر * آپ کے شہر کا ذِکْر * آپ کی وِلادت کا ذِکْر * آپ کی ہجرت کا ذِکْر * آپ کے دُنیا میں آنے کا ذِکْر * آپ کے دُنیا سے ظاہِری پردہ فرمانے کا ذِکْر غرض کہ اپنے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی نعتوں اور اَوْصاف کو کھول کر بیان کر دیا ہے ، اے اَہْلِ تورات ! اب تم پر لازم ہے کہ تم ہمارے محبوب کی نعتوں میں نہ تو اپنی طرف سے ملاوٹ کرو ! نہ ہمارے محبوب کی نعتیں چھپاؤ ! بلکہ جتنا ہو سکے ہمارے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی نعتوں کا چرچا کرو... !
سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! معلوم ہوا؛ آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی نعتوں ، آپ کے اَوْصاف و کمالات کا چرچا کرنا رَبِّ کریم کو پسند ہے۔ اس سے اندازہ لگائیے ! کتنے خوش نصیب ( Lucky ) ہیں وہ لوگ جو اَوْصافِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا خُوب چرچا کرتے ہیں * نعتیں پڑھتے ہیں * میلاد منا کر * ذِکْرِ مصطفےٰ کی محفل سجا کر * جھنڈے اُٹھا کر * جلوس میں شرکت فرما کر جُھوم جھوم کر آپ کی آمد کا چرچا کرتے