Qutb e Madina Ke Aala Osaf

Book Name:Qutb e Madina Ke Aala Osaf

سید ہیں، ان کا خُوب ادب کرتے، ہاتھ بھی چوما کرتے۔ ([1])*نامِ مصطفٰے کا حددَرجہ  اَدب فرماتے، مصطفٰے نامی آپ کا   ایک خادم  تھا اور تھا بھی چھوٹی عمر کا، آپ کی عادَت تھی، اسے جب بھی بُلاتے تو یاسیّدی مصطفٰے  کہہ کر پکارتے۔([2])*ایک مرتبہ آپ کے شہزادے نے اس خادِم کو کسی وجہ سے کام سے نکال دیا، جب قطبِ مدینہ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کو اس کی خبر ہوئی تو آپ نے اس خادِم کو بُلایا اور صِرْف اس کے نام کا ادب کرتے ہوئے فرمایا:  یاسیدی مصطفےٰ! تم کام تو چھوڑ رہے ہو، البتہ ہر مہینے آ کر اپنی تنخواہ مجھ سے لے جایا کرنا۔ ([3])

سُبْحٰنَ اللہ! کیا شان ہے...!! اس سے اندازہ لگائیے! صِرْف نامِ پاک کا جب اتنا ادب ہے تو سیدی قطبِ مدینہ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ خُود سرکارِ عالی وقار، مکی مَدَنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کا کتنا ادب کرتے ہوں گے۔

*سیدی قطبِ مدینہ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی یہ بھی عشق بھری اَدا تھی کہ  اگر  کوئی  دولت مند آپ کو گھر بُلاتا  توفرماتے: میں اپنے کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کے دَر پر پڑا ہوں، میرے کریمصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  میرے  لئے کافی ہیں ۔ بیٹھے بٹھائے ٹکڑا دیتے ہیں،بہت اچھا دیتے ہیں، کھاتاہوں اور خوب کھاتا ہوں۔([4])*سیّدی قطب ِ مدینہ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ وِصال کے آخری اَیّام میں  کچھ نہیں کھاتے تھے، جب یہ  عرض کیا جاتا  کہ رسولِ ہاشمی مکی مَدَنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کو دُودھ اور شہد  بہت پسند تھا۔  توفرماتے: اچھا! لاؤ،پھرچند گُھونٹ پی لیتے۔([5]) *جب


 

 



[1]... سیدی ضیاء الدین احمدالقادری،جلد:1،صفحہ:637، 638 مختصراً۔

[2]... سیدی ضیاء الدین احمدالقادری،جلد:1،صفحہ:640 ، 641 ماخوذاً۔

[3]... سیدی ضیاء الدین احمدالقادری،جلد:1،صفحہ:641 ۔

[4]... سیدی ضیاء الدین احمدالقادری،جلد:1، صفحہ:610۔

[5]... سیدی ضیاء الدین احمدالقادری،جلد:2، صفحہ:241۔