Book Name:Qutb e Madina Ke Aala Osaf

سمجھو! بیشک اپنے (مسلمان) بھائی سے مسکرا کر بات کرنا بھی  نیکی ہے۔([1])  ایک حدیثِ پاک میں ہے: اپنے (مسلمان) بھائی سے کِھلے ہوئے چہرے کے ساتھ ملنا بھی نیکی ہے۔([2])

اللہ پاک ہمیں اس کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

قطبِ مدینہ کا عشقِ رسول

پیارے اسلامی بھائیو! حضرت سیدی قطبِ مدینہ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کو تاجدارِ مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  سے جُنُون کی حد تک عشق تھا بلکہ یہ کہنا بھی بالکل درست ہو گا کہ آپ   فَنَا فِی الرَّسُول کے اعلیٰ منصب پر فائِز تھے*ذِکْرِ مصطفےٰ ہی آپ کا دِن رات کا مَشغلہ تھا*اکثر زیارت کے لئے آنے والے سےپوچھتے: آپ نعت شریف پڑھتے ہیں؟ اگر وہ ہاں کہتا تو اس سے نعت شریف سُنتے اور خُوب لُطف اُٹھاتے تھے*بہت مرتبہ نعتِ پاک سنتے سنتے آنکھوں سے آنسو جاری ہو جایا کرتے*سارا ہی سال روزانہ رات کو آپ کے آستانہ پر محفلِ  میلاد ہوتی، جس میں * مَدَنی * تُرکی * پاکستانی * شَامی * مِصْری * اَفْرِیقی * سَوڈانی *اور دُنیا بھر سے آئے ہوئے زائِرِین شرکت کرتے تھے۔ ([3])

ان سے پِھر کر کہاں جاؤ گے؟

بعض دفعہ یُوں بھی ہوتا کہ جب کوئی زائِر مدینہ شریف چھوڑ کر واپس گھر کو جانے لگتا تو آ کر عرض کرتا: میں سلامِ وِدَاع کر آیا ہوں (یعنی میں رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی خِدْمت میں الوِداعی سلام پیش کر آیا ہوں)۔ سیدی قطبِ مدینہ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اِصْلاح کرتے


 

 



[1]...مسلم، کتاب البر والصلۃ ، باب استحباب طلاقۃالوجہ...الخ، صفحہ:1014، حدیث:2626۔

[2]...مسند امام احمد، مسند جابر بن عبداللہ، جلد:6، صفحہ:160، حدیث:15088۔

[3]...سیدی قطبِ مدینہ، صفحہ:11۔