Qutb e Madina Ke Aala Osaf

Book Name:Qutb e Madina Ke Aala Osaf

قرآن ٹیچر موبائل ایپلی کیشن

اے عاشقانِ رسول ! آج ٹیکنالوجی کا دَور ہے۔ الحمد للہ! قرآنِ کریم کا فیضان عام کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائِل ایپلی کیشن جاری کی ہے، جس کا نام ہے: قرآن ٹیچر(Quran Teacher) *اس ایپلی کیشن سے درسِ نظامی، فیضانِ نماز کورس اور زکوٰۃ کورس جیسے بے شمار آن لائن کورسز کے لئے رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے * سٹوڈنٹ پورٹل (Student Portal) میں اپنی آن لائن کلاس کی سرگرمیوں کے بارے میں باخبر رہ سکتے ہیں*دعوت اسلامی کے اس پلیٹ فارم پر تقریباً 45 سے زیادہ اسلامی کورسز  کروائے جاتے ہیں۔* یہ ایپلی کیشن آن لائن ہونے والے کورسز کے بارے میں بھی معلومات (Information) فراہم کرتی ہے  آپ اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی کورس کا انتخاب کر سکتے ہیں اور بغیر کسی مشکل کے آن لائن قرآن سیکھنے کیلئے داخلہ لے سکتے ہیں۔ اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کر کے خود بھی فائدہ اٹھائیں اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

چند ضروری اِعْلانات

 *پیارے اسلامی بھائیو! ہر ہفتے امیرِ اہلسنت دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیہ مدنی چینل پر لائیو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں،الحمد للہ! ذوالحج کا مُبارَک عشرہ جاری و ساری ہے جس میں روازنہ ہی مدنی مذاکرہ ہو رہا ہے۔تمام ذِمَّہ داران و عاشقانِ رسول ان مدنی مذاکروں میں خُود بھی شرکت فرمائیں اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیں *شیخِ طریقت، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہ ہر ہفتے  ایک دِینی رسالہ پڑھنے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کے مدنی مذاکرے میں رسالہ سنی عالموں کے مکےمدینے کے 17 واقعات کا اِعْلان کیا جائے گا۔