Book Name:Qutb e Madina Ke Aala Osaf
پُوری ہونے *مشکلات ٹلنے *بیماریوں سے شِفا ملنے کے بھی سینکڑوں واقعات ہیں *ایسا بھی ہوا کہ مدنی قافلے میں سَفَر کرنے والے عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کے لئے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے کرم فرمایا، خواب میں تشریف لائے اور شرکائے قافلہ کو دیدار کا جام پلا دیا۔
ہم مدنی قافلے میں سَفَر کریں، کیا معلوم ہم پر بھی کرم ہو جائے۔ کم از کم ہر ماہ 3 دِن کے مدنی قافلے میں سَفَر کی نِیّت کر لیجئے! آئیے ! ترغیب کے لئے ایک مدنی بہار سنتے ہیں:
حَیْدَر آبادکے ایک محلہ میں عَلاقائی دَ ورہ کی دعوت سے متاثر ہو کر ایک ماڈَرْن (Modern)نوجوان مسجِد میں آ گیا ۔ بیان میں مَدَنی قافِلوں میں سفر کی ترغیب دلائی گئی تواس نے مدنی قافلے میں سفر کرنے کیلئے نام لکھوادیا۔ ابھی قافلے میں اُس کی روانگی میں کچھ دن باقی تھے کہ قَضائے الہٰی سے اُس کا انتِقال ہو گیا۔ کسی اَہلِ خانہ نے مرحوم کو خواب میں اِس حالت میں دیکھا کہ وہ ایک ہریالے باغ میں نہایت خوش ہے اور جُھولا جھول رہا ہے۔ خواب دیکھنے والے نے پوچھا ، یہاں کیسے آ گئے ؟ اس نوجوان نے جواب دیا: دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلے کے ساتھ آیا ہوں ، اللہ پاک کا بڑا کرم ہوا ہے، میری ماں سے کہہ دینا کہ وہ میرا غم نہ کرے میں یہاں بہت سکون سے ہوں ۔
لوٹنے رحمتیں قافلے میں چلو سیکھنے سنتیں قافلے میں چلو
پاؤگے بخششیں قافلے میں چلو جنّتیں بھی ملیں، قافلے میں چلو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد