Qutb e Madina Ke Aala Osaf

Book Name:Qutb e Madina Ke Aala Osaf

لئے قربانی کے جانور کے ہر بال کے عِوَض ایک نیکی ہے۔([1])

اے عاشقانِ رسول! پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّماہتمام سے قربانی فرمایا کرتے تھے، حضرت عائشہ  رَضِیَ اللہُ عنہا  فرماتی ہیں:آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی بارگاہ میں   ایک چِتْکَبْرا(سفید اور کالے دَھبّوں والا)مینڈھا پیش کیا گیا جس کو آپ نے اپنے ہاتھوں سے ذبح فرمایا۔([2]) *قربانی ہر اُس بالغ مقیم مسلمان مرد و عورت پر واجب ہے جو مالکِ نصاب (یعنی جس کے پاس ساڑھے باوَن(52.5) تولے چاندی یا اُتنی مالیت کی رقم یا اتنی مالیت کا تجارت کا مال یا اتنی مالیت کا حاجتِ اصلیہ کے علاوہ سامان)ہو۔([3])*جو اِستطاعت کے باوجود قربانی نہ کرے، ایسے  شخص  کے بارے میں آخری نبی ، مکی مَدَنی  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا کہ وہ ہماری عید گاہ کے قریب نہ آئے۔([4])*حضرت  بابا فرید الدین گنج شکر رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں:جو صدقہ اور قربانی نہیں کرتا اس سے آرام چھین لیا جاتا ہے۔([5])*قربانی کے وقت میں قربانی کرنا ہی لازم ہے کوئی دوسری چیز (یعنی مال وغیرہ  کے ذریعے صدقہ )ناکافی ہے۔([6])

پیارے اسلامی بھائیو!قربانی کے تفصیلی احکام سیکھنے کیلئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب بہارِ شریعت جلد:3، حِصّہ:15 اور امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا 50صفحات کا رسالہ ابلق گھوڑے سوار خرید فرمائیے اور اس کا مطالعہ کیجئے ۔اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔


 

 



[1]...ابن ماجہ، کتاب:الاضاحی، باب:ثواب الاضحیہ، صفحہ:510، حدیث:3127۔

[2]... مسلم، کتاب الاضاحی، باب استحباب الضحیۃ...الخ، صفحہ:782، حدیث:1967۔

[3]... فتاویٰ ہندیہ، کتاب الاضحیہ، باب فی تفسیرھا و رکنھا...الخ، جلد:5، صفحہ:360-362 ملتقطاً۔

[4]... ابن ماجہ، کتاب الاضاحی، باب الاضاحی واجبۃ ام لا ، صفحہ:509، حدیث:3123۔

[5]... فیضان بابا فرید ، صفحہ:65۔

[6]... فتاویٰ ہندیہ، کتاب الاضحیہ، باب فی تفسیرھا و رکنھا...الخ، جلد:5، صفحہ:363۔