Farooq e Azam ki Ajziyan

Book Name:Farooq e Azam ki Ajziyan

اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔  اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

عرب وعجم کے خلیفہ کا لباس

روایت ہے : ایک مرتبہ مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہ کی خِدْمت میں عرض کیا گیا: اب آپ اَمِیْرُ المؤمنین ہیں، اللہ پاک نے آپ کے ہاتھ پر قیصر و کسریٰ کی حکومتیں  فتح کر دی ہیں، گزارش ہے کہ آپ اچھا قیمتی لباس پہنا کیجئے! اعلیٰ اعلیٰ کھانے کھایا کیجئے! تاکہ آپ کی خِدْمت میں حاضِر ہونے والوں پر آپ کا رُعب طاری ہو۔ یہ سن کر حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہ زاروقطار رو نے لگے۔ پِھر گزارش کرنے والے سے فرمایا: کیا حضورنبی رحمت، شفیعِ اُمت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے 3دن مسلسل پیٹ بھر کر کھانا کھایا؟ کیا آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے کبھی زمین سے اونچا کھانے کا میز لگوایا ؟ آپ تو زمین پر کھانے کا برتن رکھوالیتے ۔مزید فرمایا: میرے علم میں ہے کہ اللہ پاک  کے نبی، مکی مَدَنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم   نے ہمیشہ اُون کا جُبّہ  پہنا جس کی سختی سے آپ کا مُبارَک  جسم بسا اوقات زخمی ہو جاتا۔ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے گھر میں جو دن کو ایک چٹائی اور رات کو بستر بچھایا جاتا تھا، وہ اتنا کُھردرا ہوتا تھا کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کے مُبارَک  جسم پر اس کے نشانات بن جاتے تھے، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے اس طرح زندگی گزاری کہ راتوں کو جاگتے، رکوع وسجود فرماتے، دن رات خُشُوع وخُضُوع کے ساتھ روتے یہاں تک کہ اللہ پاک نے آپ کو اپنی رحمت ورضوان کی طرف بلالیا۔

حضرت فارُوقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہ کی یہ فِکْرِ آخرت والی، عشقِ رسول والی باتیں سُن کر عرض کرنے والے واپس آگئے اور آپ رَضِیَ اللہُ عنہ نے آخری وقت تک سادگی وعاجزی