Book Name:Farooq e Azam ki Ajziyan
بہت برکتیں ملیں گی *حدیثِ پاک کے مطابق جو صبح کے وقت مسجد میں نیکی سیکھنے جائے، اسے عمرے کا ثواب ملتا ہے([1]) *صبح کا وقت نیکیوں میں گزرے گا تو برکت ملے گی *سارا دِن اچھا گزرے گا *صبح صبح عِلْمِ دین سیکھنے کا موقع نصیب ہو گا*شجرہ شریف کی صُورت میں نیک بندوں کا ذِکْر ہو گا *ان کی محبّت دِل میں بیٹھے گی *اولیائے کرام کی رُوحانی توَجُّہ ملے گی *ایمان تازہ ہو گا *ان کے وسیلے سے کی گئی دُعائیں اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! پُوری ہوں گی *ایک بڑی برکت یہ کہ نمازِ فجر سے نمازِ اشراق تک مسجد میں رُکنا سُنّتِ مصطفےٰ ہے اس پر عَمَل کی سَعادَت مل جائے گی *حدیثِ پاک کے مطابق جو نمازِ فجر کے بعد ذِکْرُ اللہ میں مشغول رہے، پھر اشراق، چاشت کے نوافِل پڑھے، اسے جہنّم کی آگ نہیں چھوئے گی۔ ([2])
آئیے! آپ کی ترغیب کے لئےایک مدنی بہار سناتا ہوں، چنانچہ ایک اسلامی بھائی تقریباً 14 سال سے بیرونِ ملک میں ہیں جہاں اُن کااپنا کاروبار ہے،اُنہیں ایک بار اپنے کارخانے میں کام کرنے والوں کی ضَرورت پڑی۔اُنہوں نے ویزوں کے لئے بار بار درخواستیں جمع کروائیں،مگر کافی کوشِشوں کے باوُجود ویزے نہ مِل سکے۔کئی سال یُونہی گزر گئے ،وہ بہت پریشان تھے کیونکہ مُلازمین نہ ہونےکی وجہ سے اُنہیں نقصان اُٹھانا پڑ رہا تھا۔خیر اُنہوں نےہِمَّت کر کےایک مَرتبہ پھر درخواست جمع کروائی۔اِسی دوران ایک اسلامی بھائی نے اُنہیں شجرۂ قادریہ عطاریہ سے شجرۂ عَالِیَہ کے دُعائیہ اَشعار پڑھنے کا مَشْوَرَہ دِیا۔اُنہوں نےشجرے شریف سے دُعائیہ اَشعار کو بِلا ناغہ پڑھنا شروع کردیا۔