Book Name:Farooq e Azam ki Ajziyan

رسالہ گھروں میں پڑھ کر سُنائیے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! خُوب برکتیں نصیب ہوں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:تفسیر سننے سُنانے کا حلقہ

پیارے اسلامی بھائیو! دِل میں عشقِ رسول بڑھانے، سُنّتوں پر چلنے، نیک نمازی بننے، صحابہ و اہل بیت کی محبّت  حاصل کرنے، ان کے نقشِ قدم پر چلنے کا جذبہ حاصل کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے! ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم ! دِین و دُنیا کی بےشُمار برکتیں ملیں گی۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: تفسیر سننے سنانے کا حلقہ بھی ہے۔*قرآنِ مجید سیکھنا بہت فضیلت والا کام ہے: *اَحادیث میں اس طرح  کا مضمون ہے کہ صبح اس حال میں کرو کہ یا تُم عالِم ہو یا طالِبِ عِلْمِ دین([1])*ایک روایت کے مطابق صبح کے وقت قرآنِ مجید کی ایک آیت سیکھنا 100 رکعت نفل پڑھنے سے بہتر ہے۔([2])

*الحمد للہ! دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول بعدِ فجر تفسیر سننے سنانے کا حلقہ لگاتے ہیں*اس میں تین قرآنی آیات *ان کا ترجمہ اور تفسیر سنی، سنائی جاتی ہے *فیضانِ سُنّت سے دَرْس ہوتا ہے *شجرہ شریف پڑھا جاتا ہے *دُعا ہوتی ہے اور *آخر میں اشراق، چاشت کے نوافِل بھی ادا کئے جاتے ہیں۔

*آپ بھی تفسیر سننے سنانے کے حلقے میں شرکت کی عادَت بنائیے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!


 

 



[1]... دارمی، صفحہ:96، حدیث:254۔

[2]... ابن ماجہ، صفحہ:48، حدیث:219بتغیر قلیل۔