Farooq e Azam ki Ajziyan

Book Name:Farooq e Azam ki Ajziyan

ہیں، آنے والے ہفتے کو بھی رات عشاء کی نماز کے بعد مدنی چینل پر اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ہو گا، جس میں شیخِ طریقت، امیر اہلسنت مولانا الیاس عطّار قادری دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیہ سُوالات کے جوابات بھی عنایَت فرمائیں گے۔ تمام ذِمَّہ داران و عاشقانِ رسول اس مدنی مذاکرے میں خُود بھی شرکت فرمائیں اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیں *شیخِ طریقت، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے ایک دِینی رسالہ پڑھنے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کے مدنی مذاکرے میں رسالہ فیضان معروف کرخی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   کا اِعْلان کیا جائے گا۔ یہ رسالہ خُود بھی پڑھیئے! دوسروں کو بھی ترغیب دِلائیے اور سوشل میڈیا مثلاً واٹس ایپ وغیرہ پر رضائے اِلٰہی اور ثواب کے لئے دوسروں کو بھی شئیر (Share) کیجئے! *مُحَرَّم شریف اسلامی سال کا پہلا مہینہ  ہے ۔ اس ماہ میں امام حسین رَضِیَ اللہُ عنہ اور  آپ کے رفقاء کو میدانِ کربلا میں مظلومیت کے ساتھ شہید کر دیا گیا، ان  پاکباز ہستیوں کی قربانیوں اور اس ماہ کے فضائل کو جاننے کے لئے 3رسائل(1):امام حسین کی کرامات (2):امام حسین کے واقعات (3):حسینی دولہا اور محرم کے فضائل  کا مطالعہ کریں ۔یہ رسائل امام حسین کی کرامات قیمت 30 روپے ، امام حسین کے واقعات ، حسینی دولہا اور محرم کے فضائل قیمت 20 روپے میں   مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی   شاخ قیمتاً طلب  فرمائیں  ۔خود بھی پڑھیئے! اور دوسرو کو بھی اس کی ترغیب دلائیے!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم